اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ازبکستان کے سفیر علی شیر تختایف کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ازبکستان کے سفیر علی شیر تختایف کی ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 17 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس )اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پاکستان میں تعینات ازبکستان کے سفیر علی شیر تختایف نے پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات کی۔ملاقات میں پاکستان اور ازبکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات، پارلیمانی تعاون، علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان مذہب، ثقافت اور تاریخ کے لازوال رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں، جو دونوں ممالک کے عوام کو یکجا کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ازبکستان کے ساتھ اپنے برادرانہ، دوستانہ اور تاریخی تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، اور انہیں مزید وسعت دینا چاہتا ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے دونوں ممالک کی پارلیمانوں کے درمیان رابطوں کے فروغ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی رابطے عوامی سطح پر تعلقات کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قومی اسمبلی میں قائم پاک-ازبک پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی تعاون کے فروغ کے لیے فعال کردار ادا کر رہا ہے۔سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان دوطرفہ پارلیمانی و اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن، استحکام اور پائیدار ترقی چاہتا ہے، اور اس مقصد کے حصول کیلئے علاقائی تعاون کو فروغ دینا ناگزیر ہے۔ازبکستان کے سفیر علی شیر تختایف نے اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے پاک-ازبک پارلیمانی تعاون کو فروغ دینے کی کوششوں کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کا کردار دونوں ممالک کی پارلیمانوں کے درمیان مضبوط روابط قائم کرنے میں کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ازبک سفیر نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کے حالیہ دورہ ازبکستان کو ایک اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو نئی جہت ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نہ صرف خطے کا ایک اہم ملک ہے بلکہ اس کی سیاسی قیادت کا ترقی اور خوشحالی کیلئے غیر متزلزل عزم قابلِ تحسین ہے۔ازبک سفیر نے مزید کہا کہ دونوں برادر ممالک میں تجارت، سرمایہ کاری اور دیگر اقتصادی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے وسیع امکانات موجود ہیں جنہیں مثر سفارتی اور پارلیمانی روابط کے ذریعے عملی شکل دی جا سکتی ہے۔ملاقات کے اختتام پر ازبکستان کے سفیر علی شیر تختایف نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو پارلیمانی وفد کے ہمراہ ازبکستان کے سرکاری دورے کی باضابطہ دعوت دی، جسے اسپیکر نے خوش دلی سے قبول کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعظم کی 2028تک ریکوڈک کو ریلوے لائن نیٹ ورک سے منسلک کرنیکی ہدایت وزیراعظم کی 2028تک ریکوڈک کو ریلوے لائن نیٹ ورک سے منسلک کرنیکی ہدایت اسرائیلی فورسز کی فائرنگ، جنوبی غزہ میں امداد کے منتظر 45فلسطینی شہید، درجنوں افراد زخمی ایران کیخلاف اسرائیلی جارحیت پر مسلم ممالک کا اہم مشترکہ اعلامیہ جاری جی 7اجلاس نے بھارت کو سفارتی سطح پر تنہا ثابت کردیا سی ڈی اے میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، نوٹیفکشن سب نیوز پر مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی ، مودی سرکار نے بھارتی سکھ یاتریوں کے پاکستان آنے پر پابندی عائد کر دیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق
پڑھیں:
نواز شریف، مریم نواز سے یو اے ای کے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق
ویب ڈیسک : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزعابی نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔
لاہور میں ہونے والی ملاقات میں نواز شریف اور مریم نواز نے یو اے ای کے سفیر کا پرتپاک و پرخلوص استقبال کیا اور یو اے ای کی دور اندیش قیادت اور عوام کے لیے اہل پنجاب کی جانب سے نیک تمناؤں اور خیرسگالی کا پیغام دیا۔
پنجاب حکومت کاصحت کےمنصوبوں میں پرائیویٹ سیکٹرکوشراکت داربنانےکافیصلہ
اس موقع پر پاکستان اور یو اے ای کے مابین تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
ملاقات میں باہمی برادرانہ تعلقات، اقتصادی شراکت داری، تعلیم، سائنس اور پائیدار ترقی جیسے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، محمد نواز شریف اور مریم نواز شریف نے صدر یو اے ای شیخ محمد بن زاید النہیان کی قیادت کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور متحدہ عرب امارات کی سائنسی ترقی، ماحول دوستی اور جدید وژن کو سراہا۔
ساف انڈر 17 چیمپئن شپ 2025 کا شیڈول جاری
اس موقع پر نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور یو اے ای کا تعلق محض سفارتی نہیں بلکہ دلوں کا رشتہ ہے جو ہر آزمائش میں کامیابی سے ہمکنار رہا ہے۔
مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ تعلیم، تحقیق اور ماحولیات کے میدان میں باہمی اشتراک عمل کو مزید وسعت دی جائے گی۔
وزیراعلیٰ نے یو اے ای کے ساتھ سرکاری و سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا فری انٹری کی سہولت کو قابلِ تحسین قرار دیا اور کہا کہ دوطرفہ تجارتی حجم میں اضافہ خوش آئند ہے، پنجاب میں تعلیم، صحت، انفرااسٹرکچر اور قابلِ تجدید توانائی کے شعبوں میں نمایاں جدت لائی گئی ہے۔
ایاز صادق کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق
مریم نواز نے متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں، اداروں اور کاروباری برادری کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور کہا کہ بزنس فرینڈلی ماحول کے باعث پنجاب سرمایہ کاری کے لیے ایک پرکشش مقام بن چکا ہے۔