وزیراعظم سے چودھری سالک حسین کی قیادت میں ق لیگی وفد کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد ( نمائندد جسارت)وزیرعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین کی قیادت میں مسلم لیگ ق کے اراکین قومی اسمبلی چوہدری حسین الہی، محمد الیاس چوہدری اور فرخ خان پر مشتمل وفد نے ملاقات کی۔بدھ کو وزیر
اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق اراکین قومی اسمبلی نے مالی سال 26۔ 2025کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کرنے پر وزیراعظم اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔وفد نے ملک کی معاشی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لئے وزیراعظم کے تمام اقدامات میں بھر پور تعاون فراہم کرنے کا یقین دلایا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
وزیر اعظم شہباز شریف کی قطر میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
دوحہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف کی دوحہ میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں فیلڈ مارشل عاصم منیر اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔
قطر کے دارالحکومت دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی سربراہ اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد اور ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقاتیں ہوئیں اور خوشگوار جملوں کا تبادلہ ہوا۔وزیراعظم شہباز شریف کی امیر قطر، فلسطینی صدر محمود عباس، تاجکستان اور مصر کے صدور سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے امہ کو متحد کرنے میں سعودی ولی عہد کی دانشمندانہ قیادت کی تعریف کی۔
امریکا اور چین میں ٹک ٹاک کی فروخت سمیت دیگر معاملات مذاکرات سےحل کرنے پر اتفاق ہوگیا
مزید :