خیبر پختونخوا کا بجٹ 13 جون کو پیش کیا جائے گا
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
ذرائع کے مطابق مشیر خزانہ مزمل اسلم نے بجٹ تیار کیا ہے تاہم ایوان کا حصہ نہ ہونے پر وہ اسمبلی میں بجٹ پیش نہیں کرسکتے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت آئندہ مالی سال 2025-2026 کا بجٹ 13 جون کو پیش کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی میں بجٹ وزیر قانون پیش کریں گے، جس کے لیے انہیں وزیر خزانہ کا اضافی قلمدان بھی سونپ دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مشیر خزانہ مزمل اسلم نے بجٹ تیار کیا ہے تاہم ایوان کا حصہ نہ ہونے پر وہ اسمبلی میں بجٹ پیش نہیں کرسکتے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہونیوالے جانی و مالی نقصان کی تفصیلات جاری
ویب ڈیسک : خیبر پختون خوا میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی ابتدائی تفصیلات جاری کر دی گئیں۔
پرونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبر پختونخوا کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 43 افراد جاں بحق اور 14 افراد زخمی ہوئے۔
پی ڈی ایم اے (کے پی) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق جاں بحق افراد میں 33 مرد، 2 خواتین اور 8 بچے شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 11 مرد، 2 خواتین اور1 بچہ شامل ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق بارشوں کے باعث مجموعی طور پر 30 گھروں کو نقصان پہنچا، 25 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ 5 گھر مکمل تباہ ہوئے۔
محکمہ داخلہ کے کنٹرو ل روم سے صوبے کے تمام حساس جلوسوں کی لائیو مانیٹرنگ جاری
پی ڈی ایم اے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حادثات سوات، بونیر، باجوڑ، تورغر، مانسہرہ، شانگلہ اور بٹگرام میں پیش آئے، سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع باجوڑ اور بٹگرام ہیں جہاں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
صوبائی ادارے کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں کا سلسلہ 21 اگست تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔
خیال رہے کہ خیبر پختونخوا کے علاوہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی کلاؤڈ برسٹ اور بارشوں کے باعث بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا۔
ملک بھرمیں عید میلاد النبی ﷺبھرپور انداز سے منانے کی قرارداد منظور
Ansa Awais Content Writer