خیبر پختونخوا کے بجٹ کا کل حجم 2 ہزار 70 ارب روپے ہونے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
خیبر پختونخوا کے بجٹ برائے سال 26-2025 کا کل حجم 2 ہزار 70 ارب روپے ہونے کا امکان ہے۔
پشاور سے ذرائع کے مطابق بجٹ میں جاری اخراجات کیلئے 13 سو 52 ارب روپے مختص کئے جائیں گے، تنخواہوں کیلئے 680 ارب اور پینشن کیلئے 200 ارب روپے رکھے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق کے پی حکومت کا تنخواہوں میں 10 اور پنشن میں 7 فیصد اضافہ کرنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق بجٹ میں نان سیلری کیلئے 520 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے، کے پی حکومت کو این ایف سی کی مد میں 11 سو 48 ارب روپے ملنے کی توقع ہے۔
ذرائع کے مطابق نیٹ ہائیڈل پرافٹ مد میں 108 ارب اور آئل اینڈ گیس مد میں 55 ارب ملنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق وار آن ٹیرر کی مد میں 1 فیصد کے حساب سے 138 ارب روپے ملنے کا امکان ہے۔ جبکہ گزشتہ سال بجٹ کا کل تخمینہ 16 سو 54 ارب روپے تھا، رواں سال 416 ارب روپے کا اضافہ متوقع ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ذرائع کے مطابق کا امکان ہے ارب روپے
پڑھیں:
کے پی کو وفاقی حکومت کی سپورٹ کی ضرورت ہے؛ گورنر فیصل کریم کنڈی
ویب ڈیسک : خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کے پی کو وفاقی حکومت کی سپورٹ کی ضرورت ہے۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے اپنے بیان میں کہا کہ کے پی صوبے کے حکمرانوں کو سنجیدگی سے کام لینا چاہیے، صوبے میں امن و امان کی صورتحال ہماری ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کی بہتری کے لیے ہم مل بیٹھنے کے لیے تیار ہیں۔
خیبر پختونخوا کے گورنر کے مطابق بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ کشمیر کا فیصلہ کشمیر سے ہوگا، اسلام آباد سے نہیں، ہر صوبے اور علاقے کے فیصلے وہیں ہونے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں این ایف سی کے لیے تیار کرنی چاہیے۔
بھارتی نژاد دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا کر فرار