ایرانی فضائی حدود کی بندش ، پی آئی اے نے فلائٹ پلان تبدیل کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
ایران پر اسرائیلی جارحیت کے بعد ایرانی فضائی حدود کی بندش کے باعث پی آئی اے نے خلیجی ممالک ، ٹورنٹو اور پیرس جانے والی پروازوں کا فلائٹ پلان تبدیل کر دیا۔قومی ایئرلائنز کے مطابق خلیجی ممالک ، ٹورنٹو اور پیرس جانیوالی پروازیں عمان کی فضائی حدود جبکہ سعودی عرب، بحرین اور یو اے ای کی پروازیں مسقط فلائٹ انفارمیشن ریجن سے ہوتی ہوئی جا رہی ہیں۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ خطے میں سکیورٹی صورتحال کے باوجود پاکستان کی فضائی حدود مؤثر طور پر استعمال ہو رہی ہے.
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ایران کے شہر زاہدان میں عدالت پر دہشتگردوں کا حملہ، 6 شہری شہید، 3 دہشتگرد ہلاک
جوابی کارروائی میں 3 دہشتگرد بھی مارے گئے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق سکیورٹی فورسز اور ایمرجنسی سروسز موقع پر موجود ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے سرحدی شہر زاہدان میں عدالت پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق دہشتگرد حملے میں زاہدان میں 6 افراد شہید، جبکہ 22 زخمی ہوئے، جوابی کارروائی میں 3 دہشتگرد بھی مارے گئے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق سکیورٹی فورسز اور ایمرجنسی سروسز موقع پر موجود ہیں۔