ملی یکجہتی کونسل خیبر پختونخوا کی صیہونی مظالم پر اسلامی ممالک کی خاموشی کی مذمت
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
پشاور میں منعقدہ صوبائی کونسل کے اجلاس میں دہشت گردی کی نئی لہر اور ڈرون حملوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا، رہنماوں کا کہنا تھا کہ بھارت کو دندان شکن جواب پر پوری قوم افواج پاکستان کی پشت پر کھڑی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل خیبر پختونخوا کی صوبائی کونسل کا اجلاس مرکز اسلامی پشاور میں صوبائی صدر عبدالواسع کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امراء مولانا ہدایت اللہ، مولانا تسلیم اقبال، جمعیت اہلحدیث کے محمد ادریس خلیل، جے یو پی کے ڈاکٹر نور حکیم جیلانی، سابق ممبر قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی، مولانا حنیف اللہ اور جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات نورالواحد جدون سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ملی یکجہتی کونسل کے صوبائی صدر عبدالواسع نے کہا کہ فلسطین اور غزہ میں گزشتہ دو سالوں سے اسرائیلی جارحیت پر اسلامی دنیا کے حکمرانوں سمیت پوری دنیا کے حکمران دہرے معیار پر کاربند ہیں۔ اسرائیل غزہ میں مسلسل انسانیت کو ملیامیٹ کررہا ہے جبکہ امریکہ سمیت دیگر حکمرانوں خاص طور اسلامی دنیا کے حکمرانوں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔
اجلاس میں گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کو غزہ کے مظلومین کے لئے آواز اٹھانے پر اہلیہ اور بچوں سمیت گرفتار کرکے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کے شرمناک عمل پر شدید برہمی کا اظہار کیا گیا اور وفاقی حکومت اور اسلام آباد پولیس کے اس عمل کو امریکہ اور اسرائیل نوازی کی بدترین مثال قرار دیا گیا۔ اجلاس میں وزارت حج اور حکومت پاکستان کی عفلت سے اس سال 67 ہزار سے زائد حجاج کرام کی سفرحج سے محرومی پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں خیبر پختونخوا میں ایک بار پھر بدامنی کی تازہ ترین لہر، امن و امان کی بگڑتی صورتحال، ڈرون حملوں، کرم اور جنوبی اضلاع میں جاری شورش پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ اس حوالے سے عید کے فوراً بعد ملی یکجہتی کونسل کی صوبائی کونسل کا اجلاس طلب کیا جائے گا جس میں ان مسائل کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔
اجلاس میں اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ حالیہ پاک بھارت گشیدگی کے دوران پوری قوم ایک پیج پر سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح متحد تھی اور پاک فوج نے دشمن کو دندان شکن جواب دیکر دنیا بھر میں اپنی پیشہ ورانہ قابلیت کا لوہا منوایا۔ ملی یکجہتی کونسل کے ذمہ داران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بھارت کی جانب سے کسی بھی ممکنہ جارحیت کے مقابلے میں پوری قوم دفاع وطن کے لئے پوری طرح متحد ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ملی یکجہتی کونسل کا اظہار کیا گیا اجلاس میں
پڑھیں:
لندن، ہائی کمیشن میں یوم دفاع کی تقریب، سیلاب متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی
لندن:برطانیہ میں پاکستان ہائی کمیشن میں یوم دفاع کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں سیلاب متاثرین کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کیا گیا۔
برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے قومی ترانے کی دھن پر پاکستان کا جھنڈا لہرایا اور اس تقریب کے دوران ہائی کمیشن کے افسران اور عملہ بھی موجود تھا۔
ڈاکٹر محمد فیصل نے خطاب میں کہا کہ یوم دفاع کے موقع پر ہر پاکستانی مادر وطن کے لیے اپنی وفاداری اور خدمت کے جذبے کو تازہ دم کرتا ہے۔
انہوں نے وطن عزیز کے شہدا اور بہادر بیٹوں کو شان دار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں پاکستان کو مزید مضبوط اور مستحکم بناتی ہیں۔
ڈاکٹر فیصل نے پاکستان کے دفاع اور سلامتی کے تحفظ میں مسلح افواج کے اہم کردار پر زور دیا اور کہا کے ان کی پیشہ ورانہ مہارت کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے، خاص طور پر کامیاب آپریشن بنیان مرصوص کے بعد جس کا اختتام معرکہ حق پر ہوا۔
ہائی کمشنر نے کہا کہ دنیا نے دیکھا کہ پاکستان نے اپنے سے حجم اور وسائل کے اعتبار سے بڑے دشمن کو شکست دی۔
تقریب میں یہ عہد کیا گیا کہ پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ مل کر وطن عزیز کے خلاف کسی بھی مذموم عزائم کو ناکام بنانے اور پاکستان کی خودمختاری کو ہر قیمت پر تحفظ فراہم کرنے کے لیے متحد ہے۔
اس موقع پر پاکستان کے امن اور خوش حالی، شہدا اور ہیروز اور پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
واضح رہے کہ ہر سال پاکستان کے بیرون ممالک میں سفارتخانے یوم دفاع جوش و خروش کے ساتھ مناتے ہیں جہاں ڈیفنس اینڈ ڈپلومیٹک کور اور کمیونٹی ممبران کو مدعو کیا جاتا ہے تاہم، اس سال سیلاب سے متاثرہ افراد کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے تقریبات کا انتہائی سادگی سے انعقاد کیا گیا۔