کرپشن: جے یو آئی (ف) کا خیبر پی کے میں عید کے بعد عوامی مہم چلانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) جمعیت علمائے اسلام نے خیبر پی کے میں کرپشن اقربا پروری، بدانتظامی، امن امان کی بگڑتی صورتحال پر عوامی مہم چلانے کا اعلان کر دیا۔ م ولانا فضل الرحمان کے زیر صدارت خیبر پی کے کی مجلس عاملہ، مرکزی مجلس عاملہ اراکین اور صوبائی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس ہوا۔ اجلاس کے شرکاء نے مولانا فضل الرحمان کو صوبائی حکومت کی کرپشن، بدانتظامی، فنڈز کی نیلامی، کوہستان سکینڈل بارے صورتحال سے آگاہ کیا، اجلاس میں اہم معاملات پر تفصیلی غور و خوض کے بعد متعدد فیصلے کیے گئے۔ کم عمر کی شادی بل اور مائنز اینڈ منرلز بل کے خلاف بھی جے یوآئی خیبر پی کے عوامی مہم چلائے گی، عیدالاضحیٰ کے بعد پہلا تاریخ ساز احتجاج ہزارہ ڈویژن سے شروع ہوگا۔ 29 جون کوبٹگرام میں مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں تاریخ ساز اجتماع کا انعقاد کیا جائے گا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مائنز و منرلز بل صوبہ کے حقوق و اختیارات پر ڈاکہ ہے، کوہستان سکینڈل سمیت بی آر ٹی، مالم جبہ اور بلین ٹری منصوبے میں کرپشن کی تحقیقات کرکے قوم کے سامنے مجرموں کو بے نقاب کیاجائے۔ کم عمری کی شادی بل کو یکسر مسترد کرتے ہیں اور اس فیصلہ پر قانونی مشاورت کے بعد اسے شریعت کورٹ میں چیلنج کریں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: فضل الرحمان خیبر پی کے کے بعد
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈ سے تباہی، 28 افراد جاں بحق، 47 گھر متاثر
پشاور:خیبر پختونخوا میں 19 جولائی سے اب تک ہونے والی تیز بارشوں اور فلش فلڈ سے گھروں کی چھتیں و دیواریں گرنے اور سیلابی ریلے میں بہہ جانے کے باعث 28 افراد جاں بحق اور 29 افراد زخمی ہوگئے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مجموعی طور پر جاں بحق افراد میں 10 مرد، 15 بچے اور 3 خواتین جبکہ زخمیوں میں 13 مرد، 9 خواتین اور 7 بچے شامل ہیں۔ تیز بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مجموعی طور پر 47 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 37 گھروں کو جزوی اور 10 گھر مکمل منہدم ہوئے۔
حادثات صوبے کے مختلف اضلاع پشاور، نوشہرہ، خیبر، مردان، بونیر، باجوڑ، شانگلہ، صوابی، چترال اپر و لوئر، دیر لوئر اور اپر، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان اپر، ٹانک، تور غر اور کرم اور شمالی و جنوبی وزیرستان میں پیش آئے۔
پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداراے آپس میں رابطے میں ہیں اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو متاثرین کو جلد امدادی سامان فراہم کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ عوام سےاپیل کی جاتی ہے کہ بلا وجہ سفر سے گریز کریں اور حساس سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں اور حکومتی اداروں کی جانب سے الرٹس اور ایڈوائزری پر عمل کریں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے۔ عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع، موسمی صورتحال سے آگاہی اور معلومات کے لیے فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔