کرپشن، بدانتظامی، امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر جے یو آئی کا عوامی مہم چلانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
پشاور: جمعیت علمائے اسلام نے خیبرپختونخوا میں کرپشن اقربا پروری، بدانتظامی، امن امان کی بگڑتی صورتحال پر عوامی مہم چلانے کا اعلان کر دیا۔
مولانا فضل الرحمان کے زیر صدارت خیبرپختونخوا کی مجلس عاملہ، مرکزی مجلس عاملہ اراکین اور صوبائی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس ہوا۔
اجلاس کے شرکاء نے مولانا فضل الرحمان کو صوبائی حکومت کی کرپشن، بدانتظامی، فنڈز کی نیلامی ، کوہستان سکینڈل بارے صورتحال سے آگاہ کیا، اجلاس میں اہم معاملات پر تفصیلی غور و خوض کے بعد متعدد فیصلے کیے گئے۔
کم عمر کی شادی بل اور مائنز اینڈ منرلز بل کے خلاف بھی جے یوآئی خیبر پختونخوا عوامی مہم چلائے گی، عیدالاضحیٰ کے بعد پہلا تاریخ ساز احتجاج ہزارہ ڈویژن سے شروع ہوگا۔
29 جون کو بٹگرام میں مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں تاریخ ساز اجتماع کا انعقاد کیا جائے گا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مائنز و منرلز بل صوبہ کے حقوق و اختیارات پر ڈاکہ ہے، کوہستان سکینڈل سمیت بی آر ٹی، مالم جبہ اور بلین ٹری منصوبے میں کرپشن کی تحقیقات کرکے قوم کے سامنے مجرموں کو بے نقاب کیاجائے۔
سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ کم عمری کی شادی بل کو یکسر مسترد کرتے ہیں اور اس فیصلہ پر قانونی مشاورت کے بعد اسے شریعت کورٹ میں چیلنج کریں گے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحمان
پڑھیں:
حکومت پختونخوا میں دہشتگردوں کیخلاف طاقت کا بھرپور استعمال کرے، مولانا فضل الرحمان
سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں حالات بہت خراب ہیں، لوگ گھروں سےنہیں نکل سکتے، انہوں نے مشورہ دیا کہ پاک افغان کشیدگی کوبات چیت کے ذریعے حل کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف طاقت کا بھرپور استعمال کرے، ہم پاکستان کےساتھ ہیں۔ چینیوٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ افغانستان سے ٹی ٹی پی کے لوگ پاکستان میں آکر دہشت گرد کارروائیاں کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں حالات بہت خراب ہیں، لوگ گھروں سےنہیں نکل سکتے، انہوں نے مشورہ دیا کہ پاک افغان کشیدگی کوبات چیت کے ذریعے حل کیا جائے۔