سٹی42 : وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیر صدارت اہم اجلاس کے دوران پاکستان ریلویز کے ترقیاتی منصوبوں پر جامع غور و خوض کیا گیا، سہولیات کی بہتری اور معیار بلند کرنے کی ہدایت کی گئی۔ 

 وزیر ریلوے  نے کارکردگی میں اضافے کے لیے بھرپور اقدامات کی منظوری دی، تمام ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس کی آن لائن شرکت اور ترقیاتی کاموں کی رپورٹس پیش کی گئیں جبکہ ترقیاتی کاموں کی رپورٹنگ اور اہداف کا واضح تعین کیا گیا۔ 

سوراب میں دہشت گردوں کا بینک اوررہائش گاہوں پر حملے؛ اے  ڈی سی ریونیو شہید 

 اجلاس کے دوران جلد از جلد تمام ترقیاتی کام مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ،اس موقع پر وزیر ریلوے محمد حنیف نے کہا کہ عوام کو بہترین اور موثر خدمات فراہم کرنا پاکستان ریلوے کا عزم ہے۔ 

 انھوں نے کہا کہ ریلوے نظام کو جدید ٹیکنالوجی سے اپ گریڈ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں،ملازمین کی کارکردگی بہتر بنانے اور نئے منصوبوں کی منظوری دی ہے۔ 

 وزیر ریلوے کے مطابق ریلوے کالونیوں میں صفائی اور ماحول کی بہتری پر خاص توجہ دی گئی ہے،ریلوے کے مسائل کا فوری حل اور مستقبل کے لیے ٹھوس حکمت عملی بنائی جائے گی۔ 

دوسرا ٹی 20 ؛ پاکستان کا جیت کے لیے 202 رنز کا ہدف

 حنیف عباسی نے کہا کہ پاکستان ریلویز کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے لیے یکجہتی اور تعاون ضروری ہے، مثبت تبدیلیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

 
 

Ansa Awais Content Writer.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سٹی42 وزیر ریلوے کے لیے

پڑھیں:

غزہ معاہدہ: اسحاق ڈار اسلامی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کیلئے آج استنبول جائینگے

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار ترک وزیر خارجہ کی دعوت پر (آج) پیر کو ایک روزہ دورے پر استنبول جائیں گے۔ جہاں وہ عرب- اسلامی وزرائے خارجہ کے رابطہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اتوار کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق استنبول اجلاس کے دوران پاکستان جنگ بندی معاہدے پر مکمل عمل درآمد، مقبوضہ فلسطینی علاقوں، بالخصوص غزہ سے اسرائیلی افواج کے مکمل انخلا، فلسطینی عوام کو بلا رکاوٹ انسانی امداد کی فراہمی اور غزہ کی تعمیرِ نو کی ضرورت پر زور دے گا۔ پاکستان اس بات کو بھی دہرائے گا کہ تمام فریقوں کو مل کر ایک آزاد، قابلِ عمل اور جغرافیائی طور پر متصل فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے کوششیں تیز کرنی چاہئیں، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو، جو 1967 سے قبل کی سرحدوں پر مبنی ہو اور جو اقوامِ متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اور عرب امن منصوبے کے مطابق ہو۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی وزیرِ ریلوے سے ریکٹر نمل یونیورسٹی کی ملاقات، مارگلہ اسٹیشن کے ترقیاتی مواقع اور ریلوے کی جدید کاری و ڈیجیٹلائزیشن پر تبادلہ خیال
  • نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار استنبول پہنچ گئے، غزہ کی صورتحال پر اہم اجلاس میں شریک ہونگے
  • ترکیہ میں غزہ اجلاس آج، پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
  • غزہ معاہدہ: اسحاق ڈار اسلامی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کیلئے آج استنبول جائینگے
  • نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کل استنبول کا دورہ کریں گے
  • اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت بین الوزارتی اجلاس، بیرونِ ملک مشنز کی کارکردگی کا جائزہ
  • اسحاق ڈار کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی بین الوزارتی کمیٹی کا اجلاس، سفارتی کارکردگی کا جائزہ
  • کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ گھوٹکی کندھکوٹ پل منصوبے پر پیشرفت کے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
  • ڈپٹی میئرکراچی سلمان مراد کے ایم سی بلڈنگ میں کونسل اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
  • پاکستان چین کے تعاون سے پی اے آر سی میں جامع اصلاحات کرے گا: رانا تنویر