وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی ایک روزہ دورے پر کوئٹہ آمد
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔
کوئٹہ پہنچنے پر قائم مقام گورنر و اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی اور وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔
یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم شہباز شریف کوئٹہ پہنچ گئے، امن و امان سے متعلق اہم اجلاس متوقع
وزیرِ اعظم کوئٹہ میں کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کا دورہ کریں گے اور گرینڈ جرگہ میں بھی شرکت کریں گے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور رکن قومی اسمبلی عطاء اللہ تارڑ بھی کوئٹہ دورے میں وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
دورہ کوئٹہ شہباز شریف کوئٹہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: دورہ کوئٹہ شہباز شریف کوئٹہ شہباز شریف
پڑھیں:
کوئٹہ، دوہرے قتل کیس میں متنازعہ بیان پر مقتولہ کی والدہ عدالت میں پیش
انسداد دہشتگردی کی عدالت میں ماہ بانو کی والدہ کو پیش کیا گیا۔ عدالت نے پولیس کی استدعا پر خاتون کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں دوہرے قتل کے واقعہ کے بعد متنازعہ ویڈیو پیغام جاری کرنے پر پولیس نے مقتولہ ماہ بانو کی والدہ کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کر دیا۔ آج کوئٹہ میں انسداد دہشتگردی کی عدالت میں ماہ بانو کی والدہ کو جج کے سامنے پیش کیا گیا۔ اس موقع پر پولیس نے عدالت سے ماہ بانو کی والدہ کے دو روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ جس پر عدالت نے خاتون کو دو روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔