ترقیاتی منصوبوں کی ہر صورت مقررہ مدت میں تکمیل یقینی بنائی جائے، انوارالحق
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
ذرائع کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر کی زیرصدارت ترقیاتی سیکٹرز کی کارکردگی اور زیرالتواء ادائیگیوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق کی زیرصدارت ترقیاتی سیکٹرز کی کارکردگی اور زیرالتواء ادائیگیوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پرنسپل سیکرٹری اور سیکرٹری صاحبان نے شرکت کی۔ اجلاس میں سیکرٹری صاحبان نے اپنے اپنے ڈویلپمنٹ سیکٹرز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا کہ روڈ انفراسٹرکچر، لوکل گورنمنٹ، فزیکل پلاننگ اینڈ ہاؤسنگ، برقیات، صحت عامہ، تعلیم، ٹورازم سمیت تمام ڈویلپمنٹ سیکٹرز کی زیرالتواء ادائیگیوں کو تین دن کے اندر اندر یکسو کرتے ہوئے رپورٹ پیش کریں۔ ترقیاتی منصوبوں کی ہر صورت مقررہ مدت میں تکمیل یقینی بنائی جائے، ترقیاتی منصوبوں کے کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جب منصوبوں کی مقررہ وقت میں تکمیل نہیں ہوتی تو ان کی لاگت بڑھ جاتی ہے جس کا بوجھ سرکاری خزانے پر پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے شدید مالی مشکلات کے باوجود تعمیر و ترقی کے پہیے کو رواں رکھا ہوا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ عوامی سہولیات کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جائے اور بروقت مکمل کئے جائیں۔ سستی بجلی اور سستے آٹے کی فراہمی کے باوجود آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی کا عمل بھرپور انداز میں جاری ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نے کہا کہ
پڑھیں:
وزیر اعظم شہباز شریف کی امیر قطر سے ملاقات، خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال
وزیراعظم شہباز شریف کی قطر کے امیر سے ملاقات ہوئی،ملاقات میں ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلد مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم اور قطر کے امیر کے درمیان دو طرفہ ملاقات ہوئی۔وزیراعظم نے 9 ستمبر کو دوحہ کے رہائشی علاقے پر اسرائیلی حملے کی پاکستان کی شدید مذمت کا اعادہ کیا،وزیراعظم نے 9 ستمبر کو اسرائیل کے حملے کو قطر کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔وزیراعظم نے ایک بار پھر اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور قطر کے برادرانہ تعلقات تاریخی، دیرینہ اور پائیدار ہیں اور یہ آنے والے دنوں میں مزید مضبوط ہوں گے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مشرق وسطی میں اسرائیل کی جارحیت کو فوری طور پر روکا جانا چاہیے اسرائیلی اشتعال انگیزیوں کے پیش نظر امت کے اندر اتحاد بہت ضروری ہے،وزیراعظم نے دوحہ میں ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس بلانے کے فیصلے کو سراہا۔