کرپشن، بدانتظامی، امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر جے یو آئی کا عوامی مہم چلانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
کرپشن، بدانتظامی، امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر جے یو آئی کا عوامی مہم چلانے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 31 May, 2025 سب نیوز
پشاور(آئی پی ایس ) جمعیت علمائے اسلام نے خیبرپختونخوا میں کرپشن اقربا پروری، بدانتظامی، امن امان کی بگڑتی صورتحال پر عوامی مہم چلانے کا اعلان کر دیا۔مولانا فضل الرحمان کے زیر صدارت خیبرپختونخوا کی مجلس عاملہ، مرکزی مجلس عاملہ اراکین اور صوبائی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس ہوا۔
اجلاس کے شرکا نے مولانا فضل الرحمان کو صوبائی حکومت کی کرپشن، بدانتظامی، فنڈز کی نیلامی ، کوہستان سکینڈل بارے صورتحال سے آگاہ کیا، اجلاس میں اہم معاملات پر تفصیلی غور و خوض کے بعد متعدد فیصلے کیے گئے۔کم عمر کی شادی بل اور مائنز اینڈ منرلز بل کے خلاف بھی جے یوآئی خیبر پختونخوا عوامی مہم چلائے گی، عیدالاضحی کے بعد پہلا تاریخ ساز احتجاج ہزارہ ڈویژن سے شروع ہوگا۔
29 جون کو بٹگرام میں مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں تاریخ ساز اجتماع کا انعقاد کیا جائے گا۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مائنز و منرلز بل صوبہ کے حقوق و اختیارات پر ڈاکہ ہے، کوہستان سکینڈل سمیت بی آر ٹی، مالم جبہ اور بلین ٹری منصوبے میں کرپشن کی تحقیقات کرکے قوم کے سامنے مجرموں کو بے نقاب کیاجائے۔سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ کم عمری کی شادی بل کو یکسر مسترد کرتے ہیں اور اس فیصلہ پر قانونی مشاورت کے بعد اسے شریعت کورٹ میں چیلنج کریں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد پولیس نے مویشی منڈیوں کی سکیورٹی کیلئے پلان تشکیل دیدیا اسلام آباد پولیس نے مویشی منڈیوں کی سکیورٹی کیلئے پلان تشکیل دیدیا معرکہ حق میں ناکامی، ہزیمت چھپانے کیلئے بھارت کا بلوچستان میں پراکسیز کا بے دریغ دوبارہ استعمال اسرائیل نے سعودیہ سمیت 5 عرب وزرائے خارجہ کو مغربی کنارے کے دورے سے روکدیا حماس نے امریکی جنگ بندی کی تجویز پر اپنا جواب جمع کرادیا فرانسیسی صدر یہودی ریاست کیخلاف صلیبی جنگ میں مصروف ہیں: اسرائیلی وزارت خارجہ بھارت کی قیادت کا غرور تین روز کی جنگ نے ملیا میٹ کر دیا ہے، احسن اقبالCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: عوامی مہم
پڑھیں:
وسیم اکرم کا بھارتی میڈیا پر طنزیہ وار، کم از کم خبر چلانے سے پہلے تصدیق تو کرلیا کرو
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور عالمی شہرت یافتہ بولرسوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے بھارتی میڈیا کی غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں چیک اینڈ بیلنس نام کی کوئی چیز نہیں۔
سماجی رابطے کی سائٹ پر جاری ایک ویڈیو پیغام میں وسیم اکرم نے انکشاف کیا کہ بھارتی میڈیا نے ایک مضحکہ خیز غلطی کرتے ہوئے ایک جاسوس کی گرفتاری کی خبر چلائی، جس کا نام وسیم اکرم بتایا گیا اور حیرت انگیز طور پر اس خبر کے ساتھ ان کی اپنی تصویر استعمال کردی۔
وسیم اکرم نے طنزیہ لہجے میں کہا کہ یار تم لوگ آخر ہو کون؟ یہ سوشل میڈیا کا دور ہے، خبر چلانے سے پہلے تصدیق کرلیا کرو تاکہ کم از کم صحیح بندے کی تصویر لگ جائے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا کی اس حرکت کے بعد بھارتی شہری بھی تحقیق کے بغیر تبصرے کرنے لگے،کسی نے کہا یہ پاکستانی کرکٹر جاسوس نکلا تو کسی نے میمز بنانا شروع کردیے۔
سابق کپتان نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی عوام بلاوجہ اپنی جان عذاب میں نہ ڈالیں اور پہلے تصدیق کرلیا کریں،میری شکل دیکھ کر ہی پتا چل جاتا ہے کہ میں بالنگ کرتا ہوں، جاسوسی نہیں۔
وسیم اکرم نے مزید کہا کہ دنیا کے معتبر میڈیا ادارے ہمیشہ خبر دینے سے پہلے اس کی تصدیق کرتے ہیں لیکن بھارتی میڈیا اپنی عادت کے مطابق بغیر تحقیق کے کچھ بھی نشر کر دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے صحافتی ادارے پروپیگنڈا کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں، چاہے اس کے لیے انہیں کسی بین الاقوامی شہرت یافتہ کھلاڑی کی تصویر ہی کیوں نہ استعمال کرنی پڑے۔
وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ایسی غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ بھارت کی ساکھ کو مزید نقصان پہنچاتی ہے،ایک وقت تھا جب میڈیا کو معتبر سمجھا جاتا تھا، لیکن اب بھارت میں لگتا ہے کہ خبروں سے زیادہ افواہیں بیچی جاتی ہیں۔
خیال رہےکہ بھارتی میڈیا کبھی فرضی پاکستانی ہیکرز دکھاتا ہے، کبھی کوئی غیر مصدقہ حملہ آور اور کبھی ایسی خبریں گھڑتا ہے جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔
واضح رہے کہ بھارتی میڈیا اکثر بغیر تحقیق کے پاکستان مخالف جھوٹی خبریں چلاتا رہا ہے، جن میں خود ساختہ دعوے، فرضی ویڈیوز اور من گھڑت ثبوت شامل ہوتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ عالمی سطح پر اسے پروپیگنڈا مشین کے طور پر دیکھا جانے لگا ہے۔