اہم سیاستدان کو مسجد میں گھس کر گولیاں مار دیں
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
سٹی42: بلوچستان کے افغانستان سے ملحق شہر چمن میں دہشتگردوں نے مسجد میں گھس کر جمعیت علما اسلام کے سینئیر رہنما کو گولیاں مار دیں۔
جمعیت علما اسلام کے سینئیر رہنما مولانا حافظ گل چمن کی مسجد میں نماز پڑھنے کے لئے گئے تھے۔ اچانک حملے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔
لیویز حکام کے مطابق جے یو آئی کے صوبائی رہنما مولاناحافظ گل پر حملہ محمودآباد میں واقع مسجد میں کیا گیا۔
سوراب میں دہشت گردوں کا بینک اوررہائش گاہوں پر حملے؛ اے ڈی سی ریونیو شہید
مولانا حافظ گل ظہرکی اذان دے رہےتھےکہ اس دوران دہشتگردوں نے مسجد میں گھس کرفائرنگ کی۔
مولانا حافظ گل کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
سکھر: ناظم اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان حسن بلال ہاشمی سکھر میں کارکنان کے اجتماع سے خطاب کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-05-22