بلاول کی سربراہی میں پاکستانی وفد نیویارک پہنچ گیا، صدر اقوام متحدہ، سلامتی کونسل کو بریفنگ دے گا
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی سربراہی میں پاکستان کا وفد جنگی جنون میں مبتلا بھارت کے ناپاک عزائم بے نقاب کرنے کے لیے نیویارک پہنچ گیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق وفد 2 جون تک نیویارک میں قیام کرے گا اور مختلف اہم شخصیات سے ملاقات کرے گا۔
بلاول بھٹو کی قیادت میں وفد سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ، صدر جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل کے اراکین کو خطے کی صورتحال سے آگاہ کرے گا۔
پاکستان کا وفد غیر وابستہ ممالک کی تنظیم کے اراکین سے بھی ملاقات کرے گا، وفد نیویارک میں او آئی سی گروپ کو بھی بریفنگ دےگا۔
پاکستانی وفد 3 جون کو واشنگٹن پہنچے گا، اور وہاں 6 جون تک قیام کرے گا، واشنگٹن میں امریکی حکام اور تھنک ٹینک سے ملاقاتیں ہوں گی۔
واضح رہے کہ پاک-بھارت حالیہ کشیدگی کے بعد بھارت نے جارحیت کرنے کے باوجود اپنا پروپیگنڈا پھیلانے کی غرض سے ششی تھرور کی سربراہی میں ایک وفد امریکا بھیجا تھا، جس نے دیگر ممالک کے دورے بھی کرنے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی پروپیگنڈے کا جواب دینے کے لیے سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا وفد تشکیل دیا تھا، جو عالمی برادری اور دوست ممالک کو حالیہ کشیدگی کی وجوہات، پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کرکے عالمی حمایت سمیٹے گا۔
Post Views: 8.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کی سربراہی میں کرے گا
پڑھیں: