وزیر اعظم پاکستان کاچار ملکی دورہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
تجزیہ ایک ایسا پروگرام ہے جسمیں تازہ ترین مسائل کے بارے نوجوان نسل اور ماہر تجزیہ نگاروں کی رائے پیش کیجاتی ہے۔ آپکی رائے اور مفید تجاویز کا انتظار رہتا ہے۔ یہ پروگرام ہر اتوار کے روز اسلام ٹائمز پر نشر کیا جاتا ہے۔ متعلقہ فائیلیںہفتہ وار پروگرام تجزیہ انجم رضا کے ساتھ
موضوع: وزیر اعظم پاکستان کاچار ملکی دورہ۔۔۔۔ ایک تجزیہ
Pakistani PM’s Four-Nation Tour.
مہمان تجزیہ نگار: سید کاشف علی اسلام آباد
میزبان و پیشکش: سید انجم رضا
تاریخ: 01 جون 2025
خلاصہ گفتگو و اہم نکات:
وزیر اعظم محمد شہباز شریف 25 سے 30 مئی 2025 تک ترکی، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کا دورہ کیا ۔
وزیراعظم پاکستان کا ہمسایہ مسلم ممالک کا دورہ خاص تناظر میں کیا گیا
اس دورے میں ان ممالک کے عوام اور بالخصوص لیڈرشپ کا پاک بھارت حالیہ کشیدگی میں حمایت پر شکریہ اد کیا گیا
برادر ہمسایہ مسلم ممالک خصوصاً اسلامی جمہوریہ ایران نے اس کڑے وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا
دورے کے مقاصد میں دو طرفہ تعلقات اور دفاعی تعاون کو مزید بہتر بنانا بھی تھا
جمہوری اسلامی ایران نے جنگ بندی کی کو ششوں میں بہت اہم کردار تھا
پاکستان کے وزیراعظم اور آرمی چیف کا اکٹھا دورہ کرنا ان ممالک کے ساتھ قربت کا اظہار ہے
بھارتی میڈیا نے تو ترکی اور ایران کے خلاف بہت پراپیگنڈہ کیا
ان دوست ممالک نے پاک بھارت جنگ میں پاکستان کی حمایت کی قیمت بھی ادا کی ہے
بھارتی میجر نے جمہوری اسلامی ایران کے خلاف ہرزہ سرائی کی
اس دورے میں پاک ایران تجارت کو دس ارب تک لے جانے کا طے ہوا
پاکستان اپنی خارجہ پالیسی کو ماضی کی نسبت زیادہ آزادانہ کررہا ہے
پاکستان اپنی خارجہ پالیسی کو زمینی حقائق کے مطابق پاکستان کے مفاد کی روشنی میں اپنارہا ہے
پاکستان امریکہ چین تعلقات مین بھی توازن کی حکمتِ عملی اپنائے ہوئے ہے
پاکستان ایران او رسعودی عرب تعلقات میں بھی مساویانہ طرزِ عمل اپنارہا ہے
پاکستان عالمی تقسیم میں بھی کسی ایک بلاک کے پلڑے میں اپنا وزن نہیں ڈال رہا
پاکستان اپنے ریاستی مفادات کو اولیت دینے لگا ہے
پاکستان کا غزہ کے حوالے سے ایرانی موقف کی حمایت و تائید ایک اچھی حکمتِ عملی ہے
ایران کے پُرامن ایٹمی توانائی کے حق کی حمایت بھی ایران کے ساتھ دوستی کو مزید بڑھاوا دے گا
پاکستان نے اپنے چار ملکی دورے کے ذریعے اسرائیل امریکہ کو بھارتی حمایت کرنے کا ردعمل دیا ہے
پاکستان اور ایران کے بہتر تعلقات دونوں ممالک کی ضرورت ہیں
پاک ایران دوستی صرف سیاسی ہی نہیں بلکہ جغرافیائی طور پہ بھی دونوں ممالک کے لئے اہمیت رکھتی ہے
اسرائیل کی غاصب ریاست کے حوالے سے پاکستانی کاتاریخی موقف آج بھی قائد اعظم کے فرمان کے مطابق ہے
اگر سعودی عرب کے ذریعے ا اسرائیل کو تسلیم کروانے کی کوشش کی بھی گئی تو پاکستان اپنے تاریخی موقف پہ رہے گا
موجودہ پاک بھارت جنگ میں اسرائیلی جنگی ماہرین کا بھارت میں ہونا ایک حقیقت ہے
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پاکستان کا ہے پاکستان ایران کے
پڑھیں:
پاکستان مقبوضہ کشمیر کے عوام کی حمایت جاری رکھے گا، عطاء اللہ تارڑ
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے انسٹیٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کے ادارے پاکستان کی خارجہ پالیسی کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن و استحکام کے لیے موثر کردار ادا کیا اور بھارت کے گمراہ کن پروپیگنڈے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت کی بلاجواز جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جس کے بعد بھارت کو جنگ بندی کی درخواست کرنا پڑی۔ عطاء اللہ تارڑ کے مطابق چار روزہ جنگ میں پاکستان نے فتوحات کی ایک نئی داستان رقم کی اور مودی حکومت کو عبرتناک شکست ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ بھارت ایک غاصب اور جارح ملک ہے جو مظلوم بننے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔ پہلگام واقعے کی حقیقت دنیا کے سامنے آچکی ہے جبکہ پاکستان نے اس حوالے سے آزادانہ تحقیقات کی پیشکش بھی کی تھی۔
وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف اپنے لیے نہیں بلکہ دنیا کو محفوظ بنانے کے لیے ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا غیر ذمہ دارانہ رویہ اب کھیلوں کے میدان تک بھی پہنچ چکا ہے اور عسکری شکست کے بعد بھارت کھیلوں میں بھی اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔
عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان پرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے اور دنیا کے ساتھ امن قائم کرنے کی کوششیں جاری رکھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ایسی تہذیب کا وارث ہے جہاں روایات کو سب سے زیادہ اہمیت دی جاتی ہے۔
وزیر اطلاعات نے واضح کیا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کے عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا اور مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق چاہتا ہے۔
Post Views: 6