وزیرِ اعلیٰ سندھ کی مختلف ممالک کے سفارتکاروں سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 9th, June 2025 GMT
---فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مختلف ممالک کے سفارت کاروں سے ملاقات کی ہے۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ سے ملاقات کرنے والوں میں ترکیہ، سعودی عرب، عمان، متحدہ عرب امارات، قطر، افغانستان، بنگلادیش، ملائیشیا، انڈونیشیا، چین، جاپان، اٹلی، برطانیہ، امریکا، روس اور دیگر ممالک کے سفارت کار شامل تھے۔
مراد علی شاہ کے ترجمان کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سندھ اور سفارتکاروں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی، وزیرِ اعلیٰ سندھ نے معزز مہمانوں کی تواضع مشروبات، مٹھائیوں اور تکہ کباب سے کی۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ کے ترجمان کے مطابق عیدالاضحیٰ پر دیگر ممالک میں قربانی سے متعلق مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
دریائے سندھ اور چناب کے مختلف مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب، فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن
فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن (FFD) کے مطابق دریائے چناب اور دریائے سندھ کے مختلف مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ متعلقہ حکام نے قریبی علاقوں کے رہائشیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور قادرآباد کے مقامات پر پانی کی سطح میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد 1 لاکھ 44 ہزار 378 کیوسک اور اخراج 1 لاکھ 20 ہزار 728 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، قادرآباد پر پانی کی آمد 1 لاکھ 19 ہزار 844 کیوسک جبکہ اخراج 1 لاکھ 4 ہزار 844 کیوسک ریکارڈ ہوا۔
اسی طرح دریائے سندھ کے مختلف مقامات پر بھی پانی کی سطح بلند ہو گئی ہے، تربیلا بیراج پر آمد 3 لاکھ 58 ہزار کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 49 ہزار 900 کیوسک ہے، کالاباغ پر پانی کی آمد 3 لاکھ 66 ہزار 503 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 58 ہزار 503 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
چشمہ بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 59 ہزار 753 کیوسک جبکہ اخراج 3 لاکھ 40 ہزار 753 کیوسک ہے، تونسہ بیراج پر آمد 3 لاکھ 11 ہزار 896 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 5 ہزار 396 کیوسک ریکارڈ ہوا جبکہ گڈو بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 45 ہزار 474 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 12 ہزار 781 کیوسک ہے۔
ایف ایف ڈی کے مطابق تمام مقامات پر اس وقت نچلے درجے کا سیلاب موجود ہے، تاہم اگر بارشوں کا سلسلہ جاری رہا تو صورتِ حال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔