بھارتی فرنچائز مالک کو فکسنگ کے جرم میں 2 سال جیل، 6 ملین جرمانہ
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
لنکن پریمئیر لیگ (ایل پی ایل) کی ٹیم گال مارویلز کے بھارتی مالک پریم ٹھاکر کو فکسنگ پر 2 برس جیل کی سزا سنادی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لنکن پریمئیر لیگ میں فکسنگ کرنے کے جرم میں گال مارویلز کے بھارتی اونر پر 2 برس کی جیل کے علاوہ 10 سال کیلئے کھیل سے معطل بھی کردیا گیا ہے جبکہ انہیں 6 ملین روپے ہرجانہ کیا گیا۔کینڈی ہائیکورٹ نے آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے پریم ٹھاکر کا موبائل ڈیٹا جاری تحقیقات کیلئے دینے کا بھی حکم جاری کیا۔گال مارویلز کے فرنچائز اونر محض اسی صورت میں ملک چھوڑ سکتے ہیں جب وہ جرمانہ اور ہرجانے کی رقم ادا کردیں۔رواں برس کے آغاز میں اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا تھا کہ پریم ٹھاکر نے ویسٹ انڈین کرکٹر آندرے فلیچر کو دسمبر 2024 میں لنکن پریمئیر لیگ میں اپنی ٹیم کے میچ پر فکسنگ کیلئے آمادہ کرنے کی کوشش کی تھی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف دے دیا
تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 232 رنز کا ہدف دے دیا۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔مہمان ٹیم نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ پر 231 رنز اسکور کیے۔آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین 53، جوش انگلس 51 اور میٹ رنشا 43 رنز بنا کر نمایاں رہے۔پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین آفریدی نے 3 جب کہ حارث رؤف ، عرفات منہاس اور ابرار احمد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف پہلا ون ڈے جیتنے والی ٹیم کو ہی برقرار رکھا ہے۔خیال رہے کہ پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے شکست دی تھی، تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔