اقوام متحدہ سمیت تمام ممالک ایران اسرائیل جنگ رکوائیں، یوسف رضا گیلانی
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
مقامی ہوٹل میں بینظیر بھٹو شہید کی 71ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینٹ کا کہنا تھا کہ مجھے جنوبی پنجاب کو علیحدہ صوبہ نہ بنانے کا دکھ ہے، میں نے سینٹ میں قرارداد منظور کروالی تھی لیکن قومی اسمبلی میں ہمیں نمبرز کی کمی کا مسئلہ تھا، اس خطے کی پسماندگی کا واحد حل علیحدہ صوبہ ہے، ہم بلیک میلنگ پر انحصار کرنے کی بجائے تمام سیاسی جماعتوں میں لابنگ کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ سمیت تمام ممالک ایران اسرائیل جنگ رکوائیں، بلاول بھٹو اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورے کامیاب رہے ہیں اور پوری دنیا نے پاکستان کی صلاحیتوں وبیانیہ کو تسلیم کیا ہے۔ جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کے بغیر اس خطے کی پسماندگی کو ختم کرنا بہت مشکل ہے، فیصلہ سازوں سے بھی میری بات ہوئی ہے وہ بھی علیحدہ صوبہ کے قیام کے حق میں ہیں، مقامی ہوٹل میں بینظیر بھٹو شہید کی 71 ویں سالگرہ کا کیک کاٹنے کے بعد میڈیا ٹاک کرتے ہوئے چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ سمیت تمام ممالک ایران اسرائیل جنگ رکوائیں، بلاول بھٹو اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورے کامیاب رہے ہیں اور پوری دنیا نے پاکستان کی صلاحیتوں کو تسلیم کیا ہے۔
جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کے بغیر اس خطے کی پسماندگی کو ختم کرنا بہت مشکل ہے، فیصلہ سازوں سے بھی میری بات ہوئی ہے وہ بھی علیحدہ صوبہ کے قیام کے حق میں ہیں۔ مجھے جنوبی پنجاب کو علیحدہ صوبہ نہ بنانے کا دکھ ہے، میں نے سینٹ میں قرارداد منظور کروالی تھی لیکن قومی اسمبلی میں ہمیں نمبرز کی کمی کا مسئلہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس خطے کی پسماندگی کا واحد حل علیحدہ صوبہ ہے، ہم بلیک میلنگ پر انحصار کرنے کی بجائے تمام سیاسی جماعتوں میں لابنگ کریں گے اور تمام سیاسی جماعتوں کو متفقہ طور پر آمادہ کریں گے کہ وہ ہمارے اس خطے کو علیحدہ صوبہ بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ اب کمیٹی کمیٹی کا کھیل نہیں چلے گا، علیحدہ صوبہ بنے گا تو اس خطے کے سیوریج، پانی سمیت دیگر مسائل حل ہوں گے، پنجاب کے بجٹ میں ہمیں 37 فیصد حصہ ملنا چاہیے تھا لیکن نہ ہونے کے برابر فنڈز دیے گئے ہیں۔ کیڈٹ کالج کے لیے تو اتنے فنڈز دیے گئے ہیں کہ ہماری زندگیوں میں یہ منصوبہ مکمل ہوتا نظر نہیں آرہا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے اتحادی مان جائیں تو فوری طور پر علیحدہ صوبہ بنایا جا سکتا ہے۔ ہمارے گارنٹرز بھی علیحدہ صوبہ بنانے کے حق میں ہیں، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے گارنٹرز وہ ہیں جو ہم سے بڑے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اس خطے کی پسماندگی انہوں نے کہا کہ صوبہ کے قیام کے علیحدہ صوبہ
پڑھیں:
نیویارک، اقوام متحدہ کے سامنے آرتھوڈوکس یہودیوں کا نیتن یاہو کے خلاف مظاہرہ
ذرائع کے مطابق یہودی کارکنوں نے مین ہٹن میں اسرائیلی قونصل خانے کی عمارت کے سامنے یہودیت کے خلاف اسرائیل کے نام سے ایک ویب سائٹ کے ذریعے ریلی کی کال دی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل مخالف آرتھوڈوکس یہودیوں کے ایک گروپ نے اگلے ہفتے شروع ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی شرکت کے خلاف نیویارک میں مظاہرہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہودی کارکنوں نے مین ہٹن میں اسرائیلی قونصل خانے کی عمارت کے سامنے یہودیت کے خلاف اسرائیل کے نام سے ایک ویب سائٹ کے ذریعے ریلی کی کال دی تھی۔ نیویارک میں سینکڑوں مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا نیتن یاہو اور بین گیور یہودی عوام کے پہلے دشمن ہیں، صیہونیت مخالف یہود دشمنی نہیں ہے، یہودیوں کو اسرائیلی فوج میں ملازمت کرنے پر مجبور ہونے سے روکو۔ مظاہرین نے ایک بڑا بینر بھی لگایا جس پر لکھا تھا نیتن یاہو، آپ ہماری نمائندگی نہیں کرتے اور اقوام متحدہ کے اجلاسوں میں شرکت کے لیے ان کے نیویارک کے سفر کے مخالف ہیں۔