بولان تھانے پر حملہ، 2 شہید، تربت دھماکے میں لیویز اہلکاروں سمیت 8 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
بولان؍ تربت (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان کے علاقے بولان کے تھانہ بھاگ ماڑی اور بنک پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔ تھانے کو آگ لگا دی۔ بنک کو بھی نقصان پہنچایا۔ پولیس اور حملہ آوروں میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ایس ایچ او بھاگ لطف کھوسہ اور پولیس اہلکار شہید ہو گئے جبکہ ایک حملہ آور بھی مارا گیا۔ دریں اثناء تربت میں ڈپٹی کمشنر کیچ کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر میجر (ر) بشیر احمد بڑیچ محفوظ رہے۔ دھماکے سے پانچ لیویز اہلکاروں سمیت آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
قائدآباد پل کے قریب پولیس مقابلہ، زخمی سمیت دو ڈاکو گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)شہر قائد کے علاقے قائدآباد پل کے قریب شاہ لطیف پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی جبکہ دوسرا بغیر مزاحمت گرفتار کر لیا گیا۔چھیپا حکام کے مطابق زخمی ڈاکو کو فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں اس کی شناخت حماد کے نام سے ہوئی۔پولیس کے مطابق دوسرے گرفتار ملزم ناصر کو تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک پستول، دو موبائل فون، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کر لی گئی ہے۔