معرکہ حق میں ذلت آمیز شکست،بھارتی پراکسیز کارروائیوں میں مصروف
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
معرکہ حق میں ذلت آمیز شکست،بھارتی پراکسیز کارروائیوں میں مصروف WhatsAppFacebookTwitter 0 30 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )معرکہ حق میں ذلت آمیز شکست کے بعد بھارت اپنی پراکسیز کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہے۔سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ کوئٹہ میں 30 ستمبر بوقت 11بج کر 36 منٹ پر خودکش دھماکا ہوا، خودکش دھماکے کے بعد 5 خارجیوں نے ایف سی ہیڈ کوارٹر میں داخل ہونے کی کوشش کی، سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی ایف سی ہیڈ کوارٹر میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی۔
سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز نے پانچوں خوارج کو دیوار کے باہر ہی جہنم واصل کر دیا، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری اسلحہ، بارودی مواد اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز اس سے قبل ژوب کے متعدد علاقوں میں صرف گزشتہ ایک ماہ میں بھارتی پراکسی فتنتہ الخوارج کے 60 سے زائد دہشتگردوں کو جہنم واصل کر چکی ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان کا ایک اور سنگ میل عبور ، جدید کروز میزائل فتح-4 کا کامیاب تجربہ پاکستان کا ایک اور سنگ میل عبور ، جدید کروز میزائل فتح-4 کا کامیاب تجربہ خضدار میں فتنہ الہندوستان کے خلاف آپریشن، 7 دہشت گرد ہلاک، 10 زخمی مریم نواز کی حالیہ تقاریر پر پیپلز پارٹی ناراض، حکمران اتحاد سےعلیحدگی کی دھمکی، اسمبلی سے واک آؤٹ ٹرمپ سے فلسطینی ریاست پر اتفاق نہیں کیا، یہ بات معاہدے میں بھی نہیں لکھی: نیتن یاہو کوئٹہ میں فورسز نے فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام بنا دیا، 6 دہشت گرد جہنم واصل پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقمCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کاروائیاں ، بھارتی حمایت یافتہ فتنۂ الخوارج کے 15 دہشتگرد ہلاک
سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان اور ڈی آئی خان میں آپریشنز کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنۂ الخوارج کے 15 دہشت گرد ہلاک کر دیے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 15 اور 16 نومبر کو سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں دو مختلف کارروائیاں کیں، ڈی آئی خان میں آپریشن کے نتیجے میں 10 خوارج کو جہنم واصل کیا گیا جس میں ان کا سرغنہ عالم محسود بھی شامل ہے۔ ایک اور انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں کیا گیا جس میں سیکیورٹی فورسز نے مزید 5 خوارج کو ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے کلاچی ڈی آئی خان میں انٹیلیجنس کی بنیاد پر آپریشن کیا، آپریشن الخوارج کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر کیا گیا، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق علاقے میں بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، غیر ملکی پشت پناہی یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک انسدادِ دہشت گردی کی مہم جاری رہے گی۔