آپریشن بنیان مرصوص، پاک فوج نے دنیا کی بہترین فوج ہونے کا ثبوت دیا، عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دن کے اجالے میں بھارت کو جواب دیا ہے، پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے، الحمدللہ پاکستان کے تمام طیارے محفوظ ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ افواج پاکستان نے چند گھنٹوں میں بھارتی فوج کو ایکسپوز کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بنیان مرصوص دنیا کی تاریخ کا کامیاب ترین آپریشن ہے، پاکستان کی فوج نے دنیا کی بہترین اور پروفیشنل فوج ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پاکستان کی افواج کے کارنامے سنہری حروف میں لکھے جائیں گے، بھارت نے پاکستان کے صبر کو کمزوری سمجھا تھا۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پچھلے 4 سے 5 دن سے بھارت جھوٹ اور پروپیگنڈے کے ساتھ جارحیت کر رہا تھا، پاکستانی فوج کے 4 گھنٹے بھارت کو جواب دینے کے لیے کافی تھے۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ پاکستان نے دن کے اجالے میں بھارت کو جواب دیا ہے، پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے، الحمدللہ پاکستان کے تمام طیارے محفوظ ہیں۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان نے چند گھنٹوں میں بھارتی فوج کو ایکسپوز کر دیا ہے، پاکستان کا میڈیا بھی خراج تحسین کا مستحق ہے، جس نے بھارتی میڈیا کو صحافتی قواعد و ضوابط سکھائے۔ انہوں نے کہا کہ مودی کا جنگی جنون اس کے گلے پڑ گیا ہے، جو بھارتی میڈیا 5 دن سے جھوٹ بول رہا تھا آج وہی میڈیا پاکستان کی برتری تسلیم کر رہا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کہنا تھا کہ پاکستان نے میں بھارت نے کہا دیا ہے
پڑھیں:
بھارتی میڈیا جرنلزم کے نام پر سیاہ دھبہ بن چکا ہے: عظمیٰ بخاری
راؤ دلشاد :وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے پر ردعمل سا منے آ گیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا جرنلزم کے نام پر سیاہ دھبہ بن چکا ہے،ایک جھوٹ مودی سرکار بولتی ،100 جھوٹ بھارتی میڈیا پھیلانے کا کام کرتا ہے،پاکستان کے تمام شہر محفوظ ہیں،معمولات زندگی معمول کے مطابق رواں دواں ہے،انڈین میڈیا کارٹون نیٹ ورک بن چکا ہے،بھارتی فورسز پاکستانی فورسز سے زلت آمیز شکست کھارہیں۔
پنجاب بھر کے سکولوں میں تعطیلات کا اعلان
اُن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی فضائیہ تاریخ رقم کررہی ہیں،پاک فضائیہ نے 5بھارتی طیارے مار گرائے اسکی تصدیق انٹرنیشنل میڈیا کررہا ہے،بھارتی میڈیا پاکستانی طیارے گرانے کی جھوٹی خبر پھلارہا،پاکستان کے تمام طیارے مکمل محفوظ ہیں۔