ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ ہماری فوجی ترقیاتی حکمت عملی ہمیشہ مؤثر اور کارگر پلیٹ فارمز اور اندرونی پاکستانی ٹیکنالوجی کو شامل کرنا رہی ہے، پاکستان بھارت کے ساتھ ہتھیاروں کی دوڑ میں  شامل ہے، نہ اس نے کبھی بھی اعداد و شمار چھپانے  کی کوشش کی۔

غیر ملکی جریدے بلوم برگ کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہماری فوجی ترقیاتی حکمت عملی ہمیشہ موثر اور کارگر پلیٹ فارمز اور اندرونی پاکستانی ٹیکنالوجی کو شامل کرنا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ہر قسم کی ٹیکنالوجی چاہے وہ خود ساختہ ہو یا مشرقی اور مغربی، اس  کے حصول کے لیے تیار رہتے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ ہتھیاروں کی دوڑ میں  شامل نہیں ہے، پاکستان نے کبھی بھی اعداد و شمار اور حقائق سے کھیلنے یا چھپانے  کی کوشش نہیں کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے تصدیق کی کہ معرکہ حق میں ہندوستان پاکستان کا کوئی بھی طیارہ نہیں گرا سکا۔

بلومبرگ نے لکھا کہ  ایک ہفتہ قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 7 بھارتی طیارے مار گرائے جانے کی تصدیق کرچکے ہیں۔

بلومبرگ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ معرکہ حق میں پاکستان کے چینی ساختہ J-10C  نے رافیل سمیت متعدد بھارتی فضائیہ کے طیارے مار گرائے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے  معرکہ حق میں پاکستانی ہتھیاروں بشمول پاکستانی افواج میں شامل چینی پلیٹ فارمز کی مؤثر کارکردگی کی توثیق کی۔

بلوم برگ نے کہا کہ اگست میں پاکستان نے Z-10ME حملہ آور ہیلی کاپٹر کو بھی اپنے ہتھیاروں میں شامل کرنے کا اعلان کیا، پاکستان چینی ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ امریکی ساختہ F-16 طیاروں کا استعمال بھی کرتا ہے۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان معرکہ حق میں کہا کہ ایس پی نے کہا

پڑھیں:

جعلی ڈرائیونگ لائسنس پر سعودی عرب جانے والا ملزم گرفتار

فائل فوٹو

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی ڈرائیونگ لائسنس پر سعودی عرب جانے والے ملزم کو  گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے پاسپورٹ پر ہیوی ٹرک ڈرائیور کی ملازمت کے حوالے سے ویزا لگا ہوا تھا۔

کراچی ایئر پورٹ پر مسافر سے 20 پاکستانی پاسپورٹس برآمد

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) امیگریشن نے کراچی ائیر پورٹ پر مسافر سے 20 پاکستانی پاسپورٹس برآمد کرلیے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق بنوں کے رہائشی ملزم نے کلفٹن برانچ کا جعلی ڈرائیونگ لائسنس پیش کیا، ملزم کبھی بھی لائسنس برانچ کلفٹن نہیں گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کو ایجنٹ نے جعلی ڈرائیونگ لائسنس بنوا کر دیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر ایک مسافر سے 20 پاکستانی پاسپورٹس بھی برآمد کیے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا عالمی سطح پر اعتراف، بھارت میں صف ماتم
  • جوہری ہتھیاروں کے نئے تجربات کااعلان
  • دہشت گردوں کی معاونت ختم نہ کرنے تک افغانستان کیساتھ تجارت بند رہے گی‘دفتر خار جہ
  • بھارت کے ساتھ جنگ کا خطرہ آج بھی موجود ہے، خواجہ آصف
  • بھارتی فضائیہ کے اہلکار بھی پاکستان ائیر فورس اور جے ایف-17 تھنڈر کے فین نکلے
  • دبئی ایئرشو میں بھارتی اہلکاروں کی جے ایف 17 کے ساتھ تصاویر، پاکستانی پائلٹس کی چائے کی پیش کش
  • معرکہ حق پر امریکی کمیشن کی رپورٹ اور بھارت کا حقائق کے منافی پروپیگنڈا بے نقاب
  • جعلی ڈرائیونگ لائسنس پر سعودی عرب جانے والا ملزم گرفتار
  • چین پاکستانی عوام کی معاشی ترقی کیلیے تعاون جاری رکھے گا، چینی سفیر
  • بھارت کیخلاف جنگ، امریکی کانگریس نے پاکستان کی فتح کا اعتراف کرلیا