معرکۂ حق میں پاکستانی فوج نے 22 بھارتی چوکیوں پر قبضہ کیا: حنیف عباسی
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی—فائل فوٹو
وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ معرکۂ حق میں 7 جہاز گرانے کے ساتھ پاکستانی فوج نے 22 بھارتی چوکیوں پر قبضہ کیا۔
راولپنڈی میں تقریب سے خطاب میں حنیف عباسی نے کہا کہ ہم نے اپنے دشمن کو نیست و نابود کیا اور آج بھی ہم تیار ہیں، دنیا نے بتایا کہ 7 جہاز پاکستان نے گرائے۔
انہوں نے کہا کہ دفاعی لحاظ سے ہمارا ملک کم وسائل کے باوجود بھی بہت آگے ہے، ہمارے پاس 1 جہاز ہے تو دشمن کے پاس 10 جہاز ہیں، ہمارے پاس ایک فوجی ہے تو دشمن کے 20 ہیں، مگر ہم نے دشمن کو شکست دی۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ چکلالہ پر میزائل آئے تو ہم نے گھس کر مارا، جنگی طاقت میں ہم سے زیادہ ملک کو ہم نے نیست و نابود کر دیا۔
اُن کا کہنا ہے کہ کوئی بھی اگر پاکستان کے خلاف بولے گا تو ہم اس کو نہیں مانتے، جو فوج پولیس اور ایف سی پر حملہ کرے گا وہ غدارِ وطن ہو گا، بتائیں! خوارج پر حملہ نہ کرنے کی باتیں کرنے والا غدارِ وطن ہو گا یا نہیں؟
حنیف عباسی نے کہا کہ وزیرِ اعظم کو پاکستان وینٹی لیٹر پر دیا گیا، آج دنیا بھر کی قیادت کون کر رہا ہے؟ اچھائی کا مقابلہ بنتا ہے، برائی کا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سے کل ایک بہت بڑا وفد پاکستان آ رہا ہے، یہ لوگ پاکستان میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنے جا رہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ میرے شہیدوں کے خون پر ہزاروں حکومتیں قربان ہیں، ہم پنجاب میں کیوں نہ مقابلہ کریں؟ پنجاب میں سڑکوں کا جال ڈیڑھ سال میں بچھا دیا۔
حنیف عباسی نے کہا کہ پاکستان سے نواز شریف کے کام نکال دو تو کچھ نہیں بچتا، اسی طرح راولپنڈی سے مریم نواز اور شہباز شریف کے کام نکال دیں تو دیہات بچتا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: حنیف عباسی نے کہا وفاقی وزیر نے کہا کہ
پڑھیں:
آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو نئی دھکمی دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا تو امریکہ اس کے جواب میں ایران کا ایک پل یا ایک پاور پلانٹ تباہ کر دے گا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹر مپ نے لکھا کہ آج سے اگر اسلامی جمہوریہ ایران آبنائے ہرمز میں کسی بھی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی بھی دوسرے ہتھیار سے حملہ کرتا ہے تو امریکہ اس کے بدلے میں ایران کا ایک پل یا ایک پاور پلانٹ تباہ کرے گا، جن میں تہران کے اندر یا اس کے قریب واقع تنصیبات بھی شامل ہو سکتی ہیں۔ خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہو۔ گزشتہ ہفتے ایک انٹرویو میں بھی انہوں نے کہا تھا کہ اگر ایران مذاکرات کی میز پر نہیں آیا تو امریکا اس کے تمام پل تباہ کر دے گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :