بلوچستان جیسے سانحات ہوتے رہے تو پاک فوج کو کہیں گے کہ مودی کا ’’ سر ‘‘ لا کر دیں
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 23 مئی 2025ء ) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بلوچستان جیسے سانحات ہوتے رہے تو پاک فوج کو کہیں گے کہ مودی کا ’’ سر ‘‘ لا کر دیں، جب آپ ہمارے بچوں تک آجائیں گے، تو پھر ہم سود سمیت حساب لیں گے۔ انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سپہ سالار اور پوری قوم نے کہا کہ سویلین کو اٹیک نہیں کرنا،ہم چاہتے ہیں دونوں ممالک کے بچوں کو پڑھنے دو، لیکن جب آپ ہمارے بچوں تک آجائیں گے، تو پھر ہم سود سمیت حساب لیں گے،پھر ہم اپنی پاک فوج سے کہیں گے کہ جیسے آپ 200 کلومیٹر فاصلے سے چڑیا اور جہاز گراتے ہو، ویسے ہمیں مودی کا سر لاکر دیں۔
اب نام نہاد لبرل کو بھی ٹھیک کرنا ہے، جو دہشتگردوں کے حقوق کی بات کرے گا اس کا مطلب وہ دہشتگردی کی پشت پناہی کررہا ہے، اس کو بھی اٹھا یا جائے اور اس کے ساتھ دہشتگردوں جیسا سلوک کیا جائے گا۔(جاری ہے)
بھارت کو مودی سے چھٹکارا بھی ہمارا آرمی چیف کرے گا، کیونکہ الیکشن میں بھی مودی کا منہ کالا ہورہا ہے۔ ہم نے جنگ کے ساتھ سفارتکاری ، معاشی فرنٹ جیت لیا ہے، بارڈر اور دہشتگردی کیخلاف بھی محاذ ہم نے جیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج کے کم وسائل ہیں، فوجی کی تنخواہ پولیس اور آرمی چیف کی تنخواہ بیوروکریٹ سے بھی کم ہے۔ ہمیں اپنے فوجیوں کا احساس کرنا چاہیے پولیس سے بھی کم تنخواہ ہے، ہم اپنے دفاع پر 100روپے خرچ کرتے ہیں تو اگلا 1000 روپے خرچ کرتا ہے، دشمن کو ہماری طاقت کا اندازہ ہوگیا ہے اب وہ دفاع پر 2ہزار خرچ کرے گا، کمائی نہیں ہے تو اپنا پیٹ کاٹیں، پارلیمنٹ کے بجلی کے بل بند کردیں۔ ساری فضول خرچیاں ختم کردیں اور دفاع کو تگڑا بنائیں۔دفاعی نظام تگڑا ہوگا تو ڈویلپمنٹ اور سرمایہ کاری تگڑی ہوگی۔ ڈویلپمنٹ اور سرمایہ کاری تگڑی ہوگی تو عوام تگڑی ہوگی ۔اس بجٹ میں دفاع کیلئے کچھ ہونا چاہیئے اور ہوجائے گا، بجٹ میں دفاع کیلئے تبدیلیاں ہونی چاہئیں، میں نے ڈویلپمنٹ فنڈ کم کرنے کی تجویز دی تھی۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے مودی کا
پڑھیں:
کوئٹہ، یوم عاشورہ کے مرکزی جلوس ویڈیو رپورٹ
اسلام ٹائمز: علمدار روڈ میں واقع امام بارگاہ حسینی ہزارہ نچاری سے برآمد ہونیوالے مرکزی جلوس عزاء میں 37 ماتمی دستوں نے شرکت کی۔ مرکزی جلوس عزاء علمدار روڈ سے طوغی روڈ پر داخل ہوتے ہوئے میزان چوک تک پہنچا۔ جہاں عزاداروں نے ظہرین کی نماز ادا کی گئی۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: اعجاز علی
دس محرم الحرام یوم عاشورہ کے موقع پر نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم امام حسین علیہ السلام کی شہادت پر مرکزی جلوس عزاء بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں برآمد ہوا۔ جس میں عزاداروں نے شہدائے کربلاء کے لئے عزاداری اور ماتم داری کی۔ کوئٹہ کے علاقے علمدار روڈ میں واقع امام بارگاہ حسینی ہزارہ نچاری سے برآمد ہونے والے مرکزی جلوس عزاء میں 37 ماتمی دستوں نے شرکت کی۔ مرکزی جلوس عزاء علمدار روڈ سے طوغی روڈ پر داخل ہوتے ہوئے میزان چوک تک پہنچا۔ جہاں عزاداروں نے ظہرین کی نماز ادا کی گئی۔ بعد ازاں جلوس عزاء لیاقت بازار، پرنس روڈ سے ہوتے ہوئے میکانگی روڈ سے دوبارہ علمدار روڈ پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial