حکومتی کامیابیاں فوج کے کھاتے میں ،ناکامیوں کا بوجھ شہباز شریف پر ڈالنا ناانصافی ،مفتاح اسماعیل
اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT
سابق وزیر خزانہ اور عوام پاکستان پارٹی کے سیکرٹری جنرل مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی سیاست ’نِل بٹا نِل‘ ہو گئی ہے۔
وی نیوزکودیئے گئے انٹرویومیں ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کا کوئی لیڈر الیکشن جیتنے کی پوزیشن میں نظر نہیں آ رہا۔
مریم نواز کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے اعلانات پر انہوں نے طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کے الیکشن کرا کر دیکھ لیں۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ موجودہ حکومت کی پالیسیوں سے عوام مہنگائی کے بوجھ تلے دب گئے ہیں۔ چینی برآمد کر کے 130 روپے سے 200 روپے کر دی گئی، 3 سال سے پاکستان کی اوسط انکم کم ہو رہی ہے اور ہر پاکستانی غریب ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اور سندھ کی سیاست کو لسانی تنازع نہیں سمجھنا چاہیے، اصل مسئلہ مراعات یافتہ طبقے کا ہے جو عوام کے خلاف کھڑا ہے۔
سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ جب تک اسٹرکچرل اصلاحات نہیں ہوں گی، ملک آگے نہیں بڑھے گا۔ انہوں نے کہا کہ جب 20 فیصد سے زیادہ بے روزگاری ہو تو کہنا کہ ملک اچھا چل رہا ہے، شرم کی بات ہے۔
انہوں ںے مزید کہا کہ 2014 سے سویلین اسپیس سکڑنی شروع ہوئی اور سنہ 2018 سے ہائبرڈ نظام قائم ہوا لیکن نئی قیادت کے آنے کے امکانات اب بھی موجود ہیں۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ’میں نہیں سمجھتا کہ پاکستان میں صرف 2،3 خاندان ہی ملک چلا سکتے ہیں۔ ہم (ان سے زیادہ) بہتر (کام) کر سکتے ہیں۔
معاشی مسائل پر مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ گندم کی خریداری سے ’مڈل مین‘ نے بڑے پیمانے پر منافع کمایا جبکہ حکومت نے کچھ نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بجلی، گیس خطے میں سب سے مہنگی ہیں، ہم نے پالیسی چینج کر کے گیس میں نقصان کیا، آذربائیجان سے ایل این جی خریدنے کا معاہدہ بھی ختم کر دیا۔ مفتاح اسماعیل نے حکومت پر الزام لگایا کہ 3 سال میں نہ نجکاری کی گئی نہ رائٹ سائزنگ۔ انہوں نے کہا کہ ’آپ بات روز کرتے ہیں مگر عملی قدم نہیں اٹھاتے۔
انہوں نے دنیا میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی اہمیت اور سعودی عرب کے ساتھ ہونے والے دفاعی معاہدے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس میں فوج نے کلیدی کردار ادا کیا ہے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی فوجی قیادت کی تعریف کی ہے۔
مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ حکومت کی کامیابیوں کو فوج کے کھاتے میں ڈال دینا اور ناکامیوں کا بوجھ صرف شہباز شریف پر ڈالنا ناانصافی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیاازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ بخیتار سیدوف کو پیش کردیں۔
مدثر ٹیپو کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے اعزاز ہے کہ انہوں نے وزیرخارجہ سے ملاقات میں یہ اسناد پیش کیں۔
ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کا کہنا تھا کہ ملاقات میں مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔