بلوچستان جیسے سانحات ہوتے رہے تو پاک فوج کو کہیں گے مودی کا سرلاکر دیں‘فیصل واوڈا
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بلوچستان جیسے سانحات ہوتے رہے تو پاک فوج کو کہیں گے کہ مودی کا ’سر‘ لا کر دیں۔تفصیلات کے مطابق معرکہ حق کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر ٹارگٹڈ کارروائیاں کی جارہی ہیں، جارحانہ کارروائی ہمارا حق ہے لیکن ابھی ہم دفاعی پوزیشن پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں نام نہاد لبرلز کو بھی ٹھیک کرنا پڑے گا، خضدار واقعے کے بعد پھر قومی اتحاد کی فضا واپس آگئی ہے۔فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت کے 258 فوجی ہلاک کیے ہیں۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: فیصل واوڈا
پڑھیں:
بلوچستان میں بھارتی دہشتگردی پر سربراہ سکھ فار جسٹس کا سخت ردعمل
اسلام آباد:بلوچستان میں بھارتی دہشتگردی پر سکھ فار جسٹس کے سربراہ گرپتونت سنگھ پنوں نے سخت ردعمل دیا ہے۔
گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا تھا کہ بھارت نے بلوچستان میں دہشتگردی کی اور معصوم بچوں کی جان لی، شواہد سے واضح ہے کہ دہشتگردی کا واقعہ بھارتی پراکسیز نے مودی سرکار کے کہنے پر کیا۔
انہوں نے واضح کیا کہ پوری سکھ کمیونٹی شہداء کے لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے۔
سکھ فار جسٹس کے سربراہ کا کہنا تھا کہ معصوم بچیوں کے خون کے پیچھے مودی کا ہاتھ ہے، جو خون بلوچستان میں بہایا گیا اس کا حساب لینا چاہیے۔