خضدار میں سکول بس حملہ میں شہید اور زخمی ہونے والے بچوں کے والدین سے ملاقات کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے حوالے سے حکمت عملی بن رہی ہے، تمام سیاسی جماعتیں،ادارے مل کر بلوچستان میں امن قائم کریں گے، قوم متحد ہے، دشمن کے ہر وار کا مقابلہ کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت بڑی شکست کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہے، ہم فتنہ الہند کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔خضدار میں سکول بس حملہ میں شہید اور زخمی ہونے والے بچوں کے والدین سے ملاقات کے بعد عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ہمارے بچوں نے ایک بار پھر قربانی دی، والدین اپنا سب کچھ وطن پر قربان کرنےکے لیے تیار ہیں، ان کےحوصلے اور عزم کو سراہتا ہوں۔ وفاقی وزیر نے  کہا کہ کلبھوشن کا پکڑا جانا ثبوت ہے کہ بھارت دہشت گردی میں ملوث ہے، مودی کا خطاب شکست سے بچنے کے لیے فیس سیونگ ہے، پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد مودی کو چھپنے کی جگہ نہیں مل رہی، ایسے قوانین بنائے جائیں کہ دہشتگردوں کا ٹرائل ہو تو وہ بچ نہ سکیں۔

عطااللہ تارڑ نے بتایا کہ بلوچستان کے حوالے سے حکمت عملی بن رہی ہے، تمام سیاسی جماعتیں،ادارے مل کر بلوچستان میں امن قائم کریں گے، قوم متحد ہے، دشمن کے ہر وار کا مقابلہ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت اپنی پراکسیز کےذریعے پاکستان کو غیرمستحکم کرنا چاہتا ہے، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا عزم ہے کہ بلوچستان امن کا گہوارہ بنے، دہشت گردوں کا پورے عزم کے ساتھ قلع قمع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دشمن سافٹ ٹارگٹ کو نشانہ بنارہا ہے، یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ بھارت بلوچستان میں دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کہ بھارت کریں گے کے بعد

پڑھیں:

دورۂ بنگلا دیش سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا,فاسٹ بولر ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار

دورۂ بنگلا دیش سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ اہم کھلاڑی انجری کا شکار ہو گئے۔ امریکا میں جاری میجر لیگ کرکٹ کے دوران فاسٹ بولر حارث رؤف ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے، جہاں وہ سان فرانسسکو یونیکارنز کی نمائندگی کر رہے تھے۔ ٹیم کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ حارث رؤف ان فٹ ہونے کے باعث لیگ میں مزید شرکت نہیں کر سکیں گے۔ سان فرانسسکو یونیکارنز نے ان کی جگہ نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر بین لسٹر کو اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق حارث رؤف گریڈ ون ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے ہیں، جس کے باعث نہ صرف میجر لیگ میں ان کی شرکت کا سلسلہ ختم ہو گیا ہے بلکہ ان کا دورہ بنگلا دیش بھی مشکوک ہو چکا ہے۔ حارث رؤف میجر لیگ کرکٹ میں اب تک سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں، جس سے ان کی فارم اور کارکردگی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے،تاہم اب ان کی مکمل فٹنس کے لیے وقت درکار ہوگا اور ٹیم مینجمنٹ ان کی صحت یابی پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سپورٹس جرنلزم دنیا بھر میں امید کی کرن ہے، عطاء اللہ تارڑ
  • ڈی آئی خان: پاک فوج کی کارروائی‘ انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
  • کرسیاں مارنا، مائیک اکھاڑنا، لڑنا جھگڑنا احتجاج نہیں، اعظم نذیر تارڑ
  • لشکری خان رئیسانی نے صوبائی مائنز اینڈ منرل ایکٹ بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا
  • پاکستان کو آج خدمت اور محبت کرنے والوں کی ضرورت ہے: اعظم نذیر تارڑ
  • دورۂ بنگلا دیش سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا,فاسٹ بولر ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار
  • حارث رؤف انجری کا شکار، امریکا کی میجر لیگ کرکٹ سے باہر ہو گئے
  • دورۂ بنگلادیش سے پہلے پاکستانی ٹیم کو بڑا دھچکا
  • فاسٹ بولر حارث رؤف انجری کا شکار؛ بنگلادیش سیریز سے باہر ہونے کا امکان
  • مودی کی بوکھلاہٹ؛ 234 ملین ڈالرز کے ڈرون منصوبے کا اعلان