سب کو پتا چل گیا کہ پاک فوج کتنی مضبوط ہے: امیر مقام
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
امیر مقام---فائل فوٹوز
وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا ہے کہ پاکستان کے بھارت کے خلاف اقدامات سے سب کو پتہ چل گیا کہ پاک فوج کتنی مضبوط ہے۔
انہوں نے کہا کہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن ہوا، ہم نے پوری دنیا کو کہا کہ آؤ پہلگام واقعے کی انکوائری کریں، وزیراعظم نے کھل کر کہا کہ واقعے کی تحقیقات کریں۔
وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے، انھوں نے کہا لوگ تو پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کا انتظار کر رہے تھے۔
ن لیگ کے رہنما نے کہا کہ پوری قوم افواج پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کے لیے نکلی، سب کو ایک ہو کر ملک کے لیے سوچنا ہوگا، بھارت نے جھوٹے الزامات لگائے اور ایف آئی آر بھی کٹوائی اس لیے بدنام ہوا، بین الاقوامی سطح پر بھی انڈیا نیچھے آگیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی نومنتخب کابینہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، وکلاء کے مسائل حل کرنے کےلیے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے، وکلاء نے ہمیشہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کےلیے اپنا کردار ادا کیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
گورنر ہاؤس میں اسپیکر کو رسائی کیخلاف کامران ٹیسوری کی درخواست، سپریم کورٹ کا آئینی بینچ تشکیل
گورنر سندھ کامران ٹیسوری—فائل فوٹوگورنر ہاؤس کراچی میں گورنر کی غیر موجودگی میں اسپیکر صوبائی اسمبلی کو مکمل رسائی دینے کے معاملے پر سپریم کورٹ آف پاکستان نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی درخواست پر 5 رکنی آئینی بنچ تشکیل دے دیا گیا۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ 3 نومبر کو سماعت کرے گا۔
سندھ ہائی کورٹ نے قائم مقام گورنر کو گورنر ہاؤس کی مکمل رسائی کا حکم دیا تھا۔
گورنر سندھ کے دفتر کو تالہ لگانے پر قائم مقام گورنر سندھ اور اسپیکر سندھ اسمبلی اویس شاہ نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔ ان کا درخواست میں مؤقف ہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے ہمیں سنے بغیر فیصلہ سنایا۔
گورنر سندھ کا درخواست میں مؤقف ہے کہ قائم مقام گورنر اویس قادر شاہ کو اجلاس کرنے سے روکا نہیں گیا، تصاویر اور ویڈیو سے واضح ہے کہ قائم مقام گورنر کو مکمل پروٹوکول دیا گیا۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ آئین میں قائم مقام گورنر کا دائرہ اختیار طے ہے، قائم مقام گورنر 2015ء کے قانون کے تحت گورنر ہاؤس استعمال نہیں کر سکتا، سندھ ہائی کورٹ نے جلد بازی میں فیصلہ کر کے درخواست نمٹائی ہے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی درخواست میں سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔