معرکہ حق جشن آزادی کی تقریبات منعقد کرنے کا اپنا وعدہ پورا کردیا، گورنر سندھ
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
قرآن خوانی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ 14 اگست کو پاکستان وجود میں آیا اللہ تعالیٰ ا س وطن عزیز کو تاقیامت سلامت رکھے گا، نوجوان نسل کو یہ موقع ملا کہ اس نے دیکھا کہ پاک فوج نے بھارت کو بدترین شکست دی، معرکہ حق جشن آزادی منانے کا مقصد پوری قوم کا جوش و جذبات بھار ت کو دکھانا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ آج گورنر ہاؤس میں قرآن خوانی میں 100 قرآن پاک ختم کئے گئے ہیں۔ اس قرآن خوانی کا ایصال ثواب معرکہ حق کے شہداء بالخصوص کربلا کے شہیدوں کو پہنچے گا، یکم اگست سے 14 اگست تک معرکہ حق جشن آزادی کے پروگرامز منعقد کرنے کا اپنا وعدہ پورا کردیا ہے، ان تقریبات میں تاریخ کا سب سے بڑا ڈیجیٹل اسٹیج، قومی پرچم اور بہت سے شوز منعقد کئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار اور انیس قائم خانی کے ہمراہ قرآن خوانی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
گورنر سندھ نے مزید کہا کہ 14 اگست کو پاکستان وجود میں آیا اللہ تعالیٰ ا س وطن عزیز کو تاقیامت سلامت رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو یہ موقع ملا کہ اس نے دیکھا کہ پاک فوج نے بھارت کو بدترین شکست دی، معرکہ حق جشن آزادی منانے کا مقصد پوری قوم کا جوش و جذبات بھار ت کو دکھانا تھا۔، بھارت نے رات کے اندھیرے میں حملہ کیا لیکن پاک فوج نے اس کا بھرپور جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ پانچ گنا طاقت والا بھارت اندر سے ٹھس نکلا، ایئر فورس، نیوی اور پاک فوج نے اس کا بھرکس نکال دیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: معرکہ حق جشن آزادی قرآن خوانی پاک فوج نے نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
معرکہ حق، یوم آزادی کی تقریبات کا آج آغاز، صدر، وزیراعظم شرکت کرینگے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)معرکہ حق اور یوم آزادی کی مناسبت سے خصوصی تقریبات کا آغاز آج سے ہوگا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق خصوصی تقریب آج رات 8 بجے جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں منعقد ہوگی، صدر مملکت آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف سمیت وفاقی وزرا اور دیگر اہم شخصیات شریک ہوں گی۔
تقریب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی شریک ہوں گے، جے ایف 17 تھنڈر فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کریں گے،ملی نغمے اور میوزیکل شو بھی ہوگا۔
دوسری جانب تمام اہم سیاسی جماعتوں نے بھی جشن آزادی کی تقریبات پروقار طریقے سے منانے کا اعلان کیا ہے۔
ملک بھر میں شدید بارشوں کی پیشگوئی
مذکورہ جماعتوں کے قائدین نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ جشن آزادی کے موقع پر بے جا اصراف سے گریز اور اپنی رقوم و عطیات غریب، نادار، بے سہارا، یتیموں، مسکینوں، بیوگان اور مستحق افراد کو فراہم کریں تاکہ وہ بھی جشن آزادی کی خوشیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے سکیں۔