کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر امور کشمیر کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا، پاکستان کو بھارت کیخلاف عظیم کامیابی ملی، ہم نے بھارت کو سفارتی محاذ پر بھی شکست دی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام نے کہا کہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔ کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا، پاکستان کو بھارت کیخلاف عظیم کامیابی ملی، ہم نے بھارت کو سفارتی محاذ پر بھی شکست دی۔

امیر مقام نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے والوں کو ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا، کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی احتجاج کی سیاست کو عوام نے مسترد کر دیا، وزیراعظم کی قیادت میں ترقی اور خوشحالی کا سفر جاری ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: منہ توڑ جواب دیا نے بھارت کو

پڑھیں:

بھارتی فورسز نے سرینگر میں ڈاکٹر اور ان کی اہلیہ سمیت متعدد کشمیریوں کو گرفتار کر لیا

چھاپے کے دوران فورسز اہلکاروں نے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال سرینگر کے سپر اسپیشلٹی ڈیپارٹمنٹ میں تعینات ڈاکٹر عمر فاروق بٹ اور ان کی اہلیہ شہزادہ اختر کو حراست میں لے لیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں میں متعدد کشمیریوں کو گرفتار کر لیا جن میں ایک ڈاکٹر اور ان کی اہلیہ بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق کائونٹر انٹیلی جنس کشمیر (CIK) اور بھارتی پیراملٹری کے اہلکاروں نے شہر میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کے دوران ایک ڈاکٹر اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کیا۔ چھاپے کے دوران فورسز اہلکاروں نے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال سرینگر کے سپر اسپیشلٹی ڈیپارٹمنٹ میں تعینات ڈاکٹر عمر فاروق بٹ اور ان کی اہلیہ شہزادہ اختر کو حراست میں لے لیا۔فوجیوں نے ان کے موبائل فون، لیپ ٹاپ، ٹیبلٹ، بینک کی دستاویزات اور کتابیں بھی ضبط کر لیں۔ سی آئی کے عہدیداروں نے شہزادہ اختر کی گرفتاری کا جواز پیش کرنے کے لئے ان پر تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کا مطالبہ کرنے والی خواتین کی تنظیم دختران ملت کے ساتھ روابط کا الزام لگایا۔

دختران ملت کی رہنما آسیہ اندرابی، فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین 2017ء سے نئی دہلی کی تہاڑ جیل میںن ظربند ہیں۔ بھارتی فورسز نے سرینگر، کولگام اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بھی محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں کیں۔ کشمیری سول سوسائٹی گروپوں نے تازہ ترین گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ علاقے میں سیاسی امنگوں کو جرم بنانے کے لئے پیشہ ور طبقے یعنی ڈاکٹروں، ماہرین تعلیم اور دیگر عوامی شخصیات کو نشانہ بنانے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ بھارتی فورسز ان چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں کرتی ہیں کیونکہ انہیں کالے قوانین کے تحت مکمل استثنیٰ حاصل ہے اور سنگین جرائم کے باوجود ان سے کوئی جواب طلبی نہیں کی جا سکتی۔ دریں اثناء بھارتی پولیس اور اسپتال انتظامیہ نے جموں کے شری مہاراجہ گلاب سنگھ اسپتال میں عملے اور ڈاکٹروں کے لاکرز کی تلاشی کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان نے بھارت کیلئے فضائی حدود بندش میں توسیع کر دی، نوٹم جاری
  • بھارتی فورسز نے سرینگر میں ڈاکٹر اور ان کی اہلیہ سمیت متعدد کشمیریوں کو گرفتار کر لیا
  • دہلی بم دھماکے کے بعد مقبوضہ کشمیر بھارتی جارحیت کی زد میں
  • خیبرپختونخوا کی زمین بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کیلئے تنگ، مزید 24 خواج ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 15 خوارج ہلاک
  • وفاق آزاد کشمیر کی نئی حکومت کیساتھ بھرپور تعاون کرے گا: امیر مقام
  • محسن  نقوی  سے  ملاقات  ‘ پاکستان کیساتھ  تعاون  جاری  رکھیں  گے : چینی  سفیر 
  • بھارت نے کشمیریوں کے خلاف باقاعدہ جنگ چھیڑ رکھی ہے، حریت کانفرنس
  • پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھیں گے، چین
  • جارحیت پر مئی جیسا جواب: فیلڈ مارشل