ہلکا سفید رنگ ’کلر آف دی ایئر‘ قرار، امریکی کمپنی پنٹون پر تعصب کا الزام
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
رنگوں کی ماہر کمپنی پنٹون نے سال 2026 کے لیے ہلکے سے سفید رنگ کو اپنا نیا کلر چن لیا ہے جس کا نام ہے ’کلاوؤڈ ڈنسر رکھا ہے۔ تاہم اس اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر لوگوں نے سخت تنقید شروع کر دی ہے۔
امریکی کمپنی پنٹون کا کہنا ہے کہ یہ رنگ آج کے بے چین اور مصروف دور میں سکون اور سادگی کی علامت ہے۔
کمپنی کی ڈائریکٹر لیٹریس آئزمین نے کہا کہ یہ رنگ ذہن کو پرسکون بناتا ہے اور غیر ضروری چیزوں سے توجہ ہٹاتا ہے۔
لوگ کیوں ناراض ہوئے؟بہت سے ڈیزائنرز اور صارفین نے اعتراض کیا ہے کہ اس وقت کے سیاسی اور سماجی ماحول میں سفید رنگ کا انتخاب مناسب نہیں۔
ان کے مطابق امریکا سمیت دنیا بھر میں نسل پرستی اور سفید فام برتری جیسی بحثیں زور پر ہیں ایسے میں سفید رنگ کو سال کا رنگ بنانا لوگو کو غلط پیغام دے سکتا ہے۔
کچھ تبصرے یہ تھے۔ ’ڈیزائن ہمیشہ سے سیاسی ہوتا ہے، رنگوں کا انتخاب بھی پیغام دیتا ہے‘۔ ’اس ماحول میں سفید رنگ چننا واقعی سوچنے والی بات ہے‘۔
ایک ڈیزائنر نے کہا کہ اب جب کہ سفید فام برتری سے متعلق بحثیں بڑھ رہی ہیں ایسے میں سفید رنگ کو سال کا رنگ بنانا بے حس فیصلہ ہے۔
پنٹون کا جوابتنقید بڑھنے پر پنٹون کی نائب صدر لوری پریس مین نے وضاحت کی ہے کہ اس رنگ کا کسی بھی طرح سے جلد کے رنگ یا نسل سے کوئی تعلق نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کمپنی ہر سال ایسا رنگ منتخب کرتی ہے جو معاشرتی رجحانات یا عام جذبات کی نمائندگی کرتا ہو نہ کہ سیاسی موقف ہو۔
پنٹون کا کلر آف دی ایئر کیا ہے؟پنٹون ہر سال دنیا میں جاری سماجی رجحانات، فیشن، ڈیزائن، ٹیکنالوجی، لائف اسٹائل، فلمیں، آرٹ اور عالمی ماحول کا جائزہ لینے کے بعد ایک ایسا رنگ منتخب کرتا ہے جو اس سال کے مجموعی ’موڈ یا جذبات کی نمائندگی کرے۔ یہ رنگ اس بات کی علامت ہوتا ہے کہ آنے والے سال میں لوگ کن چیزوں سے متاثر ہوں گے کس طرح کی سوچ بڑھ رہی ہے اور ڈیزائن کی دنیا میں کیا ٹرینڈ سامنے آ سکتا ہے۔
پنٹون کے ماہرین سال بھر مختلف ممالک کا دورہ کرتے ہیں، نمائشیں، فیشن ایونٹس، ٹیکنالوجی میلے اور سماجی تبدیلیوں کا مشاہدہ کرتے ہیں۔ پھر وہ ان تمام مشاہدات کی بنیاد پر ایک ایسا رنگ منتخب کرتے ہیں جو آنے والے سال کی نفسیاتی، جذباتی اور تخلیقی سمت کو ظاہر کرتا ہو۔
یہ کوئی سرکاری فیصلہ نہیں ہوتابلکہ ڈیزائن اور مارکیٹنگ انڈسٹری کے لیے ایک ٹرینڈ گائیڈ سمجھا جاتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکی کمپنی پنٹون پنٹون سفید رنگ کلر آف دی ایئر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکی کمپنی پنٹون پنٹون سفید رنگ کلر ا ف دی ایئر میں سفید رنگ کمپنی پنٹون یہ رنگ
پڑھیں:
قطر نے حماس کی مالی امداد کے الزام کو مسترد کردیا
دوحہ ایکسپو 2025ء میں شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے دوحہ پر اس وقت حملہ کیا جب قطر کوشش کر رہا تھا کہ حماس کو "ڈونلڈ ٹرمپ" کی پیش کردہ تجاویز قبول کرنے پر راضی کرے۔ اسلام ٹائمز۔ آج قطر کے وزیر اعظم و خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے دوحہ ایکسپو 2025ء میں کہا کہ حماس کے ساتھ ہمارے تعلقات ہمیشہ شفاف اور امریکی و صیہونی نگرانی میں جاری رہے۔ درحقیقت قطر، حماس کے ساتھ ہونے والا تعاون فلسطینی عوام کی حمایت میں کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض سیاست دانوں کی کوشش رہتی ہے کہ وہ ان تعلقات کو مشکوک بنائیں اور اس حوالے سے غلط خبریں پھیلا کر اپنے فائدے میں استعمال کریں۔ لہٰذا اس بنیاد پر قطر پر حماس کی مالی امداد کو کوئی بھی الزام غلط ہے۔ شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے کہا کہ قطر خطے میں امن و استحکام کے قیام اور کشیدگی میں کمی کے لئے کردار ادا کر رہا ہے، چونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ مستقل امن کے لئے ریاستی و غیر ریاستی عناصر سے تعاون ضروری ہے۔ قطری وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیل نے دوحہ پر اس وقت حملہ کیا جب قطر کوشش کر رہا تھا کہ حماس کو "ڈونلڈ ٹرمپ" کی پیش کردہ تجاویز قبول کرنے پر راضی کرے۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ قطر ان چیزوں کی بحالی کے لئے فنڈز فراہم نہیں کرے گا جو دوسروں نے تباہ کی ہیں۔ لیکن بات جب فلسطینیوں کی ہو تو ہم انہیں کبھی بھی تنہاء نہیں چھوڑیں گے۔ واضح رہے كہ شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی کے پاس وزارت عظمیٰ کے ساتھ ساتھ قطر کی وزارت خارجہ کا قلمدان بھی ہے۔