اس اقدام کا مقصد ملک میں غیرقانونی کرنسی لین دین کی روک تھام اور نادرا و سٹیٹ بینک کے پاس غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت کرنیوالے تمام افراد کا مکمل، درست اور مستند ریکارڈ مرتب کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک بھر میں کام کرنیوالی ایکسچینج کمپنیوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ یکم جنوری سے غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت کے لیے آنیوالے ہر شہری کی بائیو میٹرک کیساتھ ساتھ فیشل ریکگنیشن (چہرے کی شناخت) کے ذریعے بھی لازمی تصدیق کی جائے گی۔ اس فیصلے کے تحت اب کوئی بھی شخص جب غیر ملکی کرنسی خریدنے یا منی ایکسچینج پر فروخت کرنے آئے گا تو اس کی شناخت نادرا کے فیشل ریکگنیشن سسٹم کے ذریعے بائیو میٹرک تصدیق کے ساتھ لازمی طور پر کی جائے گی۔

اس اقدام کا مقصد ملک میں غیرقانونی کرنسی لین دین کی روک تھام اور نادرا و سٹیٹ بینک کے پاس غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت کرنیوالے تمام افراد کا مکمل، درست اور مستند ریکارڈ مرتب کرنا ہے۔ سٹیٹ بینک نے ایک باضابطہ سرکلر کے ذریعے منی چینجرز کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی تمام برانچوں میں ہائی ریزولوشن کیمرے نصب کریں جو نادرا کے سسٹم سے منسلک ہوں، تاکہ شناخت کا عمل تیز، محفوظ اور مؤثر بنایا جا سکے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ملکی کرنسی کی خرید و فروخت غیر ملکی کرنسی سٹیٹ بینک

پڑھیں:

حیدرآباد: مزدور سڑک کنارے مالٹے فروخت کرنے میں مصروف ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز

متعلقہ مضامین

  • کراچی: جناح ایئرپورٹ پر غیرملکی ایئر لائن کے دفتر سے اسٹیشن مینیجر کی لاش برآمد
  • غیرملکی کرنسی کی خرید و فروخت، سٹیٹ بینک نے بڑی شرط عائد کردی
  • اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے گوادر فری زونز کو فارن ایکسچینج پالیسی فریم ورک سے مستثنیٰ قرار دے دیا
  • پنجاب بھر سے غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کا سلسلہ جاری
  • حیدرآباد: مزدور سڑک کنارے مالٹے فروخت کرنے میں مصروف ہیں
  • حیدرآباد: سردی بڑھتے ہی گرم کپڑوں کی مانگ میں بھی اضافہ ہوگیا، زیرنظر تصویرمیں شہری گرم کپڑے خرید رہے ہیں
  • پاکستان نے بائنانس اور ایچ ٹی ایکس کو کرپٹو اور ڈیجیٹل کرنسی کی اجازت دے دی
  • پاکستان نے کرپٹو کرنسی کی تیاری کیلیے بائنانس اور ایچ ٹی ایکس کو اجازت نامہ جاری کردیا
  • جعلی پاکستانی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، بس ڈرائیور گرفتار