خیرپور: الائیڈ اسکول کے تحت دوروزہ سائنسی میلے کا شاندار اختتام
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
خیرپور (نمائندہ جسارت) الائیڈ اسکول خیرپور کی جانب سے دو روزہ سائنسی میلہ کا شاندار اختتام تقریب میں پروفیسر سید مطہر زیدی اور پروفیسر ممتاز مغل نے مہمانوں کا شاندار استقبال کیا اختتامی پروقار تقریب کے مہمان خاص شاہ عبدالطیف یونیورسٹی خیرپور کے پرووائس چانسلر پروفیسر وحید بخش جتوئی تھے جبکہ دیگر مہمانوں میں پروفیسر سجاد رئیسی ، ڈاکٹر جمشید علی رئیسی ، ڈاکٹر مظفر حسین بروہی ، پروفیسر غلام جعفر کانہر، سعید بلیدی ، پروفیسر حسن کھوسو، وصی حیدر ، جبران میمن ، ندیم وسان ، علی محمد کلادی ، علی گل ملاح ، اقبال ملک ، پروفیسر اصغر علی خاصیخلی ، رضی حیدر ریجنل مینجر الائیڈ اسکولز سکھر ودیگر بھی موجود تھے پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرو وائس چانسلر پروفیسر وحید بخش جتوئی ، پروفیسر سجاد رئیسی ، پروفیسر سید مطہر زیدی ، پروفیسر ممتاز مغل نے کہا کہ جو قومیں تعلیم کے میدان میں پیچھے رہ جاتی ہے وہ قومیں کبھی بھی ترقی نہیں کرتی اس سائنسی میلہ کرنا کا مقصد بھی یہ ہے کہ طلباء وطالبات میں شعور اجاگر کیا جائے اور انکی معلومات میں اضافہ ہو تاکہ وہ دنیا کی ترقی تافتہ ممالک میں آگے جاکر ملک وقوم کا نام روشن کرسکے مقررین نے کہا کہ سائنسی میلہ میں جن طلباء وطالبات نے اپنے ماڈل پیش کئے ہیں وہ سب ونر ہیں اسکے ساتھ اسکول کے ٹیچرز واسٹاف کی انتھک محنت بھی قابل تعریف ہیں تقریب میں مختلف کلاسوں کے ننھے بچوں نے شاندار ٹیبلو کا مظاہرہ کرکے تقریب میں موجود حاضرین محفل کو داد دینے میں مجبور ہوئے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
عمران خان کے دائیں پاؤں میں موہکا، ڈاکٹروں نے میڈیسن تجویز کر دی
پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان کے دائیں پاؤں کے تلوے میں موہکا (CORN) نکل آیا ہے، جس پر ڈاکٹروں نے انہیں دوا تجویز کی ہے۔ جیل ذرائع کے مطابق عمران خان تندرست ہیں اور معمول کے مطابق کھانا تناول کر رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (PIMS) کی 5 رکنی ٹیم نے اڈیالہ جیل میں عمران خان کا طبی معائنہ کیا۔ ٹیم میں ایسوسی ایٹ پروفیسر جنرل فزیشن ڈاکٹر علی عارف، ایسوسی ایٹ پروفیسر جنرل سرجن ڈاکٹر طارق عبداللہ، اسسٹنٹ پروفیسر پتھالوجی ڈاکٹر سمن وقار، سینئر رجسٹرار ڈرمیٹالوجی ڈاکٹر مبشر مشتاق ڈاہا اور لیب ٹیکنیشن نعمان اقبال شامل تھے۔
ڈاکٹروں کے مطابق عمران خان کے پاؤں کے تلوے کی جلد ایکسرسائز کی وجہ سے سخت ہو گئی ہے، جس کی وجہ سے موہکا (CORN) بن گیا ہے اور انہیں اس سے درد ہو رہا ہے۔ ڈاکٹروں نے معائنہ کے بعد مناسب دوا تجویز کر دی ہے۔
رپورٹس کے مطابق عمران خان نے ناشتے میں ملک شیک، کافی، شہد اور کھجوریں لیں۔ دوپہر کے کھانے میں مکس دال، چپاتی، دو فرائی انڈے اور سلاد شامل تھا جبکہ رات کے کھانے میں ڈرائی فروٹ ڈال کر ملک شیک نوش کیا اور سیب، کیلا اور امرود کھائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اڈیالہ جیل پمز عمران خان موہکا میڈیکل ٹیم