پنجاب میں موسمِ سرما کےلیے اسکول کے اوقات تبدیل کر دیے گئے
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
موسمِ سرما میں اسکول کے اوقات تبدیل کر دیے گئے۔
صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے موسمِ سرما کے لیے اسکول کے نئے اوقات کار کا اعلان کر دیا۔
سردیوں میں اسکول صبح 8:45 بجے شروع ہوں گے جب کہ کلاسز دوپہر 1:30 بجے تک جاری رہیں گی، پرانے اوقات کار منسوخ کر دیے گئے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پشاور کی عدالتی تاریخ میں پہلی مرتبہ شام کے اوقات میں سماعت کا آغاز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور: پشاور کی عدالتی تاریخ میں پہلی مرتبہ شام کے اوقات میں سماعت کاآغاز کردیا گیاہے ۔
پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے باضابطہ افتتاح کیا ۔ اس موقع پر رجسٹرار پشاورہائی کورٹ محمد زیب، پرنسپل سیکریٹری ٹو چیف جسٹس عادل مجید، ڈسٹرکٹ سیشن جج پشاور انعام اللہ وزیر، سینئر سول جج ارشد علی مہمند اور دیگر جوڈیشل افسران بھی موجود تھے۔
چیف جسٹس نے مذکورہ عدالت کا معائنہ بھی کیا اور ڈیوٹی پر موجود ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج سے مختلف عدالتی امور پر بات چیت کی اور ججوں کو ہدایت کی کہ وہ سائلین کو فوری انصاف کی فراہمی یقینی بنائے تاکہ زیرالتوا مقدمات جلد نمٹائے جاسکیں۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ نے کہا کہ سب سے پہلے شام کی عدالتیں ایبٹ آباد میں شروع کی گئیں، اب سیکنڈ شفٹ کی دو عدالتیں پشاور میں فعال کر دی گئی ہیں۔