امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر سخت بیان دیتے ہوئے کولمبیا کے صدر گستاو و پیٹرو کو غیر قانونی منشیات اسمگلنگ کا رہنما قرار دیا ہے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کولمبیا میں منشیات کی پیداوار تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے اور صدر پیٹرو اس کی روک تھام کے لیے کوئی مؤثر اقدام نہیں کر سکے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ منشیات کی یہ پیداوار دراصل امریکا میں فروخت کے لیے کی جارہی ہے جس کے نتیجے میں امریکی شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔

امریکی صدر نے خبردار کیا کہ اگر کولمبیا نے منشیات کی پیداوار فوری طور پر بند نہ کی تو امریکا خود یہ کارروائی کرے گا، اور اس بار طریقہ "اچھا" نہیں ہوگا۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

یوکرین جنگ؛ ٹرمپ تجاویز پر روس اور امریکا کے مذاکرات بے نتیجہ ختم

روسی اور امریکی وفد کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں کوئی سمجھوتہ طے نہیں پایا جا سکا تاہم تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس ملاقات میں  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور داماد جیرڈ کُشنر نے صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کی۔

روسی حکومت کے ترجمان یوری اوشاکوف نے ملاقات کے بعد میڈیا کو بتایا کہ گفتگو بہت مفید اور تعمیری تھی لیکن مذاکرات میں کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکا۔

انھوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک نے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے اور آئندہ بھی مذاکرات کے دور ہوں گے۔

یوری اوشاکوف نے مزید بتایا کہ یوکرین کی زمینی حدود سے متعلق سب سے اہم معاملے پر کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی۔

اس سے بل یوکرین اور یورپی ممالک نے بھی ٹرمپ کے امن نکات کو مسترد کردیا تھا جس کے بعد کچھی تبدیلیاں بھی کی گئیں۔

امریکی اور روسی وفد نے ایک دوسرے کے ملک کا دورہ بھی کیا اور چند نکات پر روسی صدر نے مثبت اشارہ دیا۔

جس کے یوکرینی صدر نے بھی مشاورتی اجلاس طلب کیا اور صدر ٹرمپ سے خصوصی ملاقات کا عندیہ بھی دیا تھا۔

امریکی صدر ٹرمپ نے بھی اس صورتحال کو مشکل اور بڑا گھمبیر معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنگ ہر ماہ دسیوں ہزار جانیں لے رہی ہے۔

صدر ٹرمپ نے یوکرین امن مذاکرات کے لیے جو نکات پیش کیے وہ تاحال خفیہ ہیں تاہم ان میں سے کچھ نکات لیک ہوگئے تھے۔

جن کے مطابق امریکی امن منصوبے میں روس نے یوکرین کی فوج کی تعداد محدود کرنے، پورے ڈونباس پر کنٹرول اور زاپوریژیا و خیرسون میں اپنی موجودگی کے باضابطہ اعتراف جیسے مطالبات کیے تھے۔

جس پر یوکرین نے ان نکات کو ہتھیار ڈالنے کے مترادف قرار دے کر مسترد کر دیا تھا۔ 

 

متعلقہ مضامین

  • امریکا میں ایک اور افغان شہری گرفتار، داعش خراساں کو مدد فراہم کرنے کا الزام
  • خیبر پختونخوا: گردوں کی غیرقانونی پیوندکاری میں 5 منظم نیٹ ورکس کے ملوث ہونے کا انکشاف
  • امریکی وزیر دفاع پر میسجنگ ایپ میں گفتگو سے فوجیوں کی جان خطرے میں ڈالنے کا الزام
  • امریکا میں غیرقانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں پاکستانی نژاد امریکی شہری گرفتار
  • گٹر میں گر کر بچے کی وفات؛ تمام اعلیٰ افسروں کو سخت سزا مل گئی، حیران کن پیش رفت
  • معصوم ابراھیم کے جاں بحق ہونے کاواقعہ: 5 افسران کو معطل کردیا گیا
  • یوکرین جنگ؛ ٹرمپ تجاویز پر روس اور امریکا کے مذاکرات بے نتیجہ ختم
  • سوشل میڈیا پر خودکش حملے کی دھمکی، افغان شہری پر امریکا میں فرد جرم عائد کردی گئی
  • ڈیلیوری والوں کے پاس چینج نہ ہونے پر بدنیتی کا الزام، ندا یاسر کو لوگوں نے آڑے ہاتھوں لےلیا
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اسرائیل کو شام میں عدم استحکام سے گریز کی سخت تنبیہ