کراچی (نیوزڈیسک)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کلکٹوریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے 20 ہزار کلو چینی نمک (Monosodium Glutamate) کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، جسے غلط بیانی کرتے ہوئے سٹریک ایسڈ ظاہر کیا گیا تھا۔مزید بتایا کہ یہ مال ولیکا چورنگی کے ایک گودام میں چھپایا گیا تھا، کارروائی کے دوران دو کروڑ پانچ لاکھ روپے مالیت کا سامان ضبط کر لیا گیا۔

ایف بی آر اعلامیے کے مطابق مصدقہ خفیہ معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے نجی کمپنی کے شیڈ نمبر 9 پر چھاپہ مارا، جہاں سٹریک ایسڈ کے لیبل والے متعدد بیگ برآمد ہوئے۔

ابتدائی جانچ پڑتال سے معلوم ہوا کہ بڑی تعداد میں بیگوں میں چینی نمک موجود تھا جس کی شناخت اس کی مخصوص خوشبو اور ذائقے سے ہوئی جبکہ کچھ بیگوں میں اصل سٹریک ایسڈ بھی موجود تھا۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ موقع پر موجود نگران نے گڈز ڈیکلریشن نمبر پیش کیا، جس میں پوری کھیپ کو ایران سے درآمد شدہ سٹریک ایسڈ ظاہر کیا گیا تھا، تفصیلی جانچ پڑتال کے دوران 25 کلو والے 800 بیگ چینی نمک اور 100 بیگ اصل سٹریک ایسڈ برآمد ہوئے اور گڈز ڈیکلریشن غلط ثابت ہوا۔

ایف بی آر کے مطابق ضبط شدہ سامان گودام منتقل کرکے اس کے نمونے تجزیے کے لیے لیبارٹری بھیج دیے گئے ہیں اور کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سٹریک ایسڈ

پڑھیں:

ماسکو کے اعلیٰ عہدیدار کو قتل کرنے کی یوکرینی کوشش ناکام بنادی، روس کا دعویٰ

روس کی سکیورٹی سروس نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین نے ایک اعلیٰ روسی حکومتی عہدیدار کو قتل کرنے کی کوشش کی تھی، تاہم اس منصوبے کو ناکام بنا دیا گیا۔

ایف ایس بی کے مطابق یوکرینی ایجنٹس مبینہ طور پر اس وقت حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے جب مذکورہ روسی اہلکار ماسکو کے قریب اپنے رشتے داروں کی قبروں پر حاضری دے رہا تھا۔

ایف ایس بی نے مزید دعویٰ کیا کہ یوکرین روس کے اندر اسی نوعیت کے مزید حملوں کی تیاری کر رہا ہے۔ تاہم یوکرین کی سکیورٹی سروس نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ روس “مسلسل جھوٹی خبریں” گھڑ رہا ہے۔

یہ دعویٰ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کیف ایک بار پھر روسی فضائی حملوں کی زد میں رہا۔ یوکرینی حکام کے مطابق تازہ حملوں میں کم از کم چار افراد ہلاک اور 27 زخمی ہوئے، جن میں دو بچے اور ایک حاملہ خاتون بھی شامل ہیں۔ شہر کے مختلف علاقوں میں 15 سے زائد عمارتیں اور ایک طبی مرکز بھی متاثر ہوا۔

دوسری جانب یوکرین کے ڈرون حملے نے روس کے بندرگاہی شہر نووروسیئسک میں ایک آئل ڈپو کو نقصان پہنچایا، جبکہ چار افراد زخمی ہوئے۔

روس اور یوکرین کی جنگ کے دوران ٹارگٹ کلنگز اور اغوا کی کارروائیوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ مانیٹرنگ گروپ اے سی ایل ای ڈی کے مطابق 2025 کے پہلے تین کوارٹرز میں روس کے اندر ہونے والی ٹارگٹ کلنگز پچھلے تین سال کے مجموعی اعداد سے زیادہ رہی ہیں۔

گزشتہ مہینوں میں کئی روسی افسران کار بم دھماکوں اور خفیہ کارروائیوں میں مارے گئے، جن کی ذمہ داری یوکرین نے قبول کی۔ دوسری جانب یوکرین میں بھی سکیورٹی اہلکاروں کے قتل کے واقعات پیش آئے ہیں، جن کا الزام کیف نے روسی ایجنسیوں پر عائد کیا۔

متعلقہ مضامین

  • سربراہ کے الیکٹرک کو ہٹانے کی حکومتی کوشش پھر ناکام
  • کراچی : ولیکا میں گودام پر چھاپہ، دو کروڑ روپے مالیت کا 20 ہزار کلو ممنوعہ چائنہ نمک ضبط
  • کراچی، 20 ہزار کلوگرام اسمگل شدہ مونو سوڈیم گلوٹامیٹ برآمد
  • پاکستان کسٹمز نے 2 کروڑ 5 لاکھ روپے مالیت کے 20 ہزار کلو چائنا نمک کی اسمگلنگ ناکام بنادی
  • ماسکو کے اعلیٰ عہدیدار کو قتل کرنے کی یوکرینی کوشش ناکام بنادی، روس کا دعویٰ
  • کراچی: خفیہ اطلاع پر کسٹمز والوں کا گودام پر چھاپہ، اسمگل شدہ مونو سوڈیم گلوٹامیٹ برآمد
  • افغان پھلوں کی ایران کے راستے درآمد کرنے کی کوشش ناکام
  • ڈی آئی خان: بس سے 91 کروڑ کی آئس برآمد، کسٹمز عملے پر شر پسندوں کا حملہ
  • ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ کریک ڈاؤن؛ 5 کروڑ سے زائد کی منشیات برآمد