کندھ کوٹ میں راکٹ پھٹنے سے 4 بچے جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کندھ کوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) انڈس ہائی وے کے قریب سندھ کے ضلع کشمور کی تحصیل کندھ کوٹ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں انڈس ہائی وے کے قریب گولہ پھٹنے سے 4 بچے جان سے چلے گئے جبکہ 2 بچے زخمی ہوئے ہیں۔ ڈی ایس پی کندھ کوٹ ایاز علی کا کہنا ہے کہ بچوں کا تعلق ایک ہی قبیلے سے بتایا جاتا ہے، جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 8 سے 10 سال کے درمیان تھی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مویشی چراتے ہوئے بچوں کو راکٹ کا زنگ آلود گولہ جنگل سے ملا، بچے گولے سے کھیل رہے تھے کہ اچانک پھٹ گیا۔ حکام کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی، علاقے کو مکمل طور پر سیل کر کے سرچنگ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کندھ کوٹ
پڑھیں:
کراچی: ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق، ایک زخمی
فائل فوٹوکراچی کے علاقے ملیر میمن گوٹھ میں تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے ایک موٹرسائیکل سوار جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔
پولیس حکام کے مطابق حادثے کے بعد زخمی کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق ٹرک ڈرائیور ٹکر مارنے کے بعد جائے حادثہ پر ٹرک چھوڑ کر فرار ہوگیا، میمن گوٹھ پولیس نے ٹرک کو قبضے میں لے کر تھانے منتقل کردیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ٹرک نے دو موٹرسائیکلوں کو ٹکر ماری تھی، جس کے باعث یہ حادثہ پیش آیا، ڈرائیور کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔