معاشی ترقی کی رفتارغربت میں کمی کیلئے ناکافی قرار،عالمی بینک کی رپورٹ
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
عالمی بینک نے پاکستان ڈیویلپمنٹ اپ ڈیٹ رپورٹ 2025 جاری کر دی۔ عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 3 فیصد رہنے کا امکان ہے تاہم اگلے سال معاشی ترقی بڑھ کر 3.4 فیصد تک جانے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ عالمی بینک نے معاشی ترقی کی موجودہ رفتار کو غربت میں کمی کیلئے ناکافی قرار دیدیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں ہر سال 16 لاکھ نوجوان روزگار کے حصول کیلئے مارکیٹ میں آرہے ہیں۔ اس سال غربت کی شرح 21.
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
عالمی بینک کا پاکستان کے لئے بڑا اعلان
اسلام آباد : عالمی بینک نے پاکستان کو 40 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کا اعلان کردیا. رقم سے 45 لاکھ افراد کو صاف پانی، نکاسی آب اور ویسٹ مینجمنٹ کی سہولیات ملیں گی۔ عالمی بینک نے پنجاب انکلوسیو سٹیز پروگرام کے لیے 40 کروڑ ڈالر کی فنڈنگ کی منظوری دے دی ہے۔ورلڈ بینک کے اعلامیے نے بتایا اس رقم سے پنجاب کے 16 شہروں میں بنیادی شہری سہولیات کو بہتر بنانے کا بڑا منصوبہ شروع کیا جائے گا۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ پروگرام کے ذریعے 45 لاکھ افراد کو صاف پانی، نکاسی آب اور ویسٹ مینجمنٹ کی بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی، جبکہ 20 لاکھ سے زائد شہریوں کو صفائی کا معیاری نظام میسر آئے گا۔ورلڈ بینک کا کہنا تھا کہ منصوبہ بچوں میں اسٹنٹنگ میں کمی اور پانی سے پھیلنے والی بیماریوں کے خاتمے کے لیے بھی معاون ثابت ہوگا۔اس پروگرام کے تحت بلدیاتی اداروں کو مزید خودمختار اور مضبوط بنانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی. تاکہ شہروں کا انتظام مؤثر انداز میں چلایا جاسکے۔اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ پروگرام سے پنجاب کے شہر مستقبل میں سیلاب، خشک سالی اور ماحولیاتی خطرات سے بہتر طور پر نمٹ سکیں گے، جبکہ شہری سہولیات میں مجموعی بہتری سے زندگی کے معیار میں واضح بہتری آئے گی۔