data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

251028-02-8

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جما عت اھلسنّت پاکستان کراچی کے علامہ رئیس قادری نے کہا کہ اسلامی تعلیما ت و آداب معا شر تی زند گی کا حسن ہے۔انہو ں نے کہا کہ صلہ رحمی، درگزر، معا فی و معذرت اختیا ر کر نا عزت وشر افت کا با عث ہو تا ہے،معاشر ہ کا سب بڑا المیہ بنتا جا رہا ہے کہ گالی،فحش گو ئی،لعنت وملا مت کو معمو ل اور گفتگو کا حصہ بنالیا ہے۔انہو ں نے  باب الدین مسجد لیا ری میں محفل درس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فحش گوئی معاشر ہ کا کینسربن چکا ہے،زبا ن شروفساد،دروغ گو ئی ونفاق اور برائیو ں کی جڑ ہے۔زبا ن کی آفت کے با عث ہی انسان اپنے اعمال کو تبا ہ و بر با د کر تا ہے،جھو ٹی اور برْی با تو ں سے اجتنا ب اور خاموشی،تو اضع اختیا ر کر نا بھی عبا دت ہے۔علامہ رئیس نے مز ید کہاکہ اچھی نصیحت کوقبول کر نا اور اس پرعمل کر نا اللہ تعا لی کو بے حد پسند ہے،تو اضع یہ ہے کہ اچھی با ت قبو ل کی جا ئے۔انہو ں نے کہاکہ اسلام تقویٰ کے علاوہ کسی فرق کو ترجیح نہیں دیتاایک دوسر ے کے ساتھ تواضع وانکساری کی ہد ایت دیتا ہے تاکہ انسا ن اچھے اوصاف اور اخلا ق کو اپنا ئے۔

اسٹاف رپورٹر.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

جماعت اسلامی کا  ہیوی ٹریفک حادثات اور ای چالان کیخلاف 13 دسمبر کو دھرنے کا اعلان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی:امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کراچی میں ہیوی ٹریفک حادثات، قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور غیر شفاف ای چالان سسٹم کے خلاف سخت ردعمل دیتے ہوئے 13 دسمبر شام 5 بجے نمائش چورنگی پر بڑے احتجاجی دھرنے کا اعلان کردیا، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بڑی تعداد میں شریک ہو کر حق دو کراچی تحریک کو مضبوط کریں۔

آئی جی سندھ آفس کے باہر عوامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کے ساڑھے تین کروڑ عوام کے حقوق کے لیے بھرپور تحریک جاری رہے گی کیونکہ سندھ حکومت کی نااہلی اور بدانتظامی نے شہر کو تباہ حال بنا دیا ہے۔

منعم ظفر خان نے ای چالان سسٹم کو  عوام دشمن اور غیر شفاف  قرار دیتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت بتائے کہ عمر ایمیل ایکٹ کے تحت کتنے زخمیوں کا علاج ہوا؟ انہوں نے سوال اٹھایا کہ جب شہر کی سڑکیں ٹوٹی ہوئیں، گٹر ابل رہے ہوں اور سگنلز بھی درست نہ ہوں تو شہریوں پر بھاری جرمانے لگانا کہاں کا انصاف ہے؟

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت ای چالان پر تو سرگرم ہے لیکن جرائم روکنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے، گزشتہ 11 ماہ میں

41 ہزار موٹر سائیکلیں ، 16 ہزار موبائل فون چھین لیے گئے، ڈکیتیوں میں 84 شہری جاں بحق ہوئے جبکہ ہیوی ٹریفک کے باعث 244 افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ یہ کیسی حکمرانی ہے کہ جرائم پیشہ عناصر آزاد گھومتے رہیں اور شہریوں پر کیمروں کے ذریعے بھاری جرمانے مسلط کر دیے جائیں؟ سندھ حکومت بتائے کہ ان واقعات میں کتنے مجرم گرفتار ہوئے؟

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ڈی آئی جی ٹریفک کے دعووں کے باوجود آج تک کتنے ڈمپرز یا ٹینکرز پر ٹریکرز اور سینسرز نصب ہوئے؟ شہر میں 40 لاکھ سے زائد موٹر سائیکلیں ہیں مگر سندھ حکومت ٹرانسپورٹ کا نظام دینے میں ناکام ہے،  شہری خونی ڈمپرز اور ٹینکرز کے رحم و کرم پر چھوڑے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں کہیں ایسا نہیں ہوتا کہ ٹرالر انسانوں کو روند کر فرار ہو جائیں اور کوئی پوچھنے والا نہ ہو،  فارم-47 کے ذریعے کراچی پر مسلط ایم این ایز، ایم پی ایز اور میئر عوامی مسائل کے حل میں ناکام رہے ہیں۔ صوبائی اسمبلی سیکریٹریٹ کے بجائے  اڈیالہ جیل  سے فیصلے ہونے کی بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیکریٹریٹ کے افسران بھی کنفیوژن کا شکار ہیں کہ کس کے حکم کو مانیں۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی

متعلقہ مضامین

  • امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نارتھ کراچی بابا موڑ کے قریب واٹر ٹینکر کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے عثمان پبلک اسکول سسٹم فرسٹ ایئر کے طالب علم عابد رئیس کے والد سے ملاقات اور دعائے مغفرت کررہے ہیں
  • مائنس پلس کی سیاست کے بجائے قابلیت کوترجیح دی جائے‘کاشف شیخ
  • اسد اللہ بھٹو ،کاشف شیخ و دیگر کی سیف  الدین سے والدہ کی وفات پر تعزیت
  • جماعت اسلامی کا  ہیوی ٹریفک حادثات اور ای چالان کیخلاف 13 دسمبر کو دھرنے کا اعلان
  • کراچی: تیز رفتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے نوجوان کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ ڈرائیور، مالکان کے خلاف درج
  • منعم ظفرکی طالبعلم کی نماز جنازہ میں شرکت، آئی جی آفس پر آج پریس کانفرنس کااعلان
  • بلدیاتی نظام خودمختار بنائے بغیر مسائل کاحل ممکن نہیں‘ وزیربلدیات سندھ
  • چیئرمین آباد کا احتساب بیورو کی کارکردگی پر خراج تحسین
  • کوٹری : ڈپٹی کمشنر جامشورو غضنفر علی قادری محکمہ جاتی افسران کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
  • اسلامی اقدار کے فروغ اور عوامی حقوق کے تحفظ کے بغیر ملک میں پائیدار استحکام ممکن نہیں، علامہ شبیر میثمی