پاکستان کی بنگلادیش کوکراچی پورٹ کے استعمال کی پیشکش
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ڈھاکا: پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دوطرفہ اقتصادی اور ترقیاتی تعاون کو مضبوط بنانے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں 20 سال بعد پاک بنگلا دیش جوائنٹ اکنامک کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت پاکستان کی جانب سے وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک اور بنگلادیش کی جانب سے مشیر خزانہ نے کی۔
اعلامیے کے مطابق اجلاس میں پاکستان نے بنگلادیش کو کراچی پورٹ کے استعمال کی پیشکش کی، جس سے بنگلادیش چین اور وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارت میں سہولت حاصل کر سکے گا، دونوں ممالک کی قومی شپنگ کارپوریشنز کے درمیان تعاون بڑھانے پر بھی زور دیا گیا اور براہ راست پروازوں کے لیے کام تیز کرنے پر اتفاق ہوا۔
مزید برآں پاکستان کی حلال اتھارٹی اور بنگلادیش اسٹینڈرڈز اینڈ ٹیسٹنگ انسٹیٹیوٹ کے درمیان ایم او یو پر دستخط ہوئے، جس سے معیار اور سرٹیفیکیشن میں تعاون کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
اجلاس میں پاکستان بنگلادیش نالج کوریڈور کے قیام پر بھی زور دیا گیا اور بنگلادیشی طلبا کے لیے پاکستان میں 500 نئی اور مکمل فنڈڈ اسکالرشپس کی تجویز دی گئی۔ پاکستان ٹیکنیکل اسسٹنس پروگرام کے تحت تربیتی سیٹیں بھی 5 سے بڑھا کر 25 کی گئیں۔
اجلاس میں تجارت، سرمایہ کاری، صنعت، توانائی، موسمیاتی تبدیلی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت، مواصلات، تعلیم، بینکنگ، صحت، سیاحت، اطلاعات و نشریات اور ٹیکسٹائل سیکٹر میں تعاون کے امکانات پر اتفاق ہوا، دونوں ممالک نے طبی اور مذہبی سیاحت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔
اجلاس کے اختتام پر مشترکہ اقتصادی کمیشن کے نویں اجلاس کے متفقہ منٹس پر دستخط کیے گئے۔ وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے بنگلادیش کی مہمان نوازی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بنگلادیش کے تعلقات باہمی احترام اور دوستانہ بنیادوں پر استوار ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اور بنگلادیش
پڑھیں:
حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی