وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کراچی ایکسپو سینٹر میں وینٹیلیٹر کی نمائش کا افتتاح
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
کراچی ایکسپو سینٹر میں وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے پاکستان میں بننے والے وینٹیلیٹر کا افتتاح کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وینٹیلیٹر پہلے بیرونِ ملک سے آتے تھے۔ مشکل وقت میں قوم متحد ہو کر کارکردگی دکھاتی ہے۔ مشینری کی لائسنسنگ اب آن لائن ہے بدعنوانی کے مواقع کم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہلے کاغذی نظام میں رشوت و تاخیر عام تھی، اب سہولت فراہم کی گئی۔ جو طاقت ملی ہے اسے مثبت طور پر استعمال کریں تو باہر سے تباہی ممکن نہیں۔ اس حوالے سے وزیر اعظم کی شعبہ صحت کو بھرپور سپورٹ حاصل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہیلتھ کیئر پر ہمیں بہت کام کرنا ہے۔ ہیلتھ کیئرکو فعال کرنے میں ضلعی حکومت کو کام کرنا ہوگا۔ شعبہ صحت کی بہتری کے لئے دن رات کام کررہے ہیں، ہمارے ہاں لوگ ویکسین کو یہودی سازش کہتے ہیں۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پوری دنیا میں بیماریوں سے بچاوُں کے لیئے ویکسین لگوائی جاتی ہے۔ کراچی کے اسپتال صوبائی حکومت کے پاس ہیں ہمارے پاس نہیں۔ اسلام آباد میں جناح میڈیکل کمپلیکس بنارہے ہیں۔ کراچی میں بھی جناح میڈیکل کمپلیکس بنانے جارہے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
کراچی میں 22 ویں ہیلتھ ایشیا نمائش: متعدد ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے پرعزم
کراچی میں جاری 22 ویں ہیلتھ ایشیا نمائش عالمی سطح پر شعبہ صحت میں نئے تعاون اور جدت کی بنیاد رکھ رہی ہے، اور اس ایونٹ میں شرکت کرنے والے غیر ملکی مندوبین نے پاکستان کے شعبہ صحت میں سرمایہ کاری کے لیے اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان کا سب سے بڑا بین الاقوامی ہیلتھ ایونٹ کامیابی سے جاری ہے، جس میں دنیا بھر سے شرکاء شرکت کر رہے ہیں۔ اس نمائش کا مقصد نہ صرف شعبہ صحت میں جدید ترین ٹیکنالوجیز اور مصنوعات کو متعارف کرانا ہے بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کی صحت کے نظام میں سرمایہ کاری کی اہمیت کو اجاگر کرنا بھی ہے۔
ایک روسی مندوب نے اس موقع پر کہا کہ یہ نمائش پاکستان کے تاجروں کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور کاروباری مواقع کو بڑھانے کا بہترین پلیٹ فارم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ روس کی 14 کمپنیوں کو پاکستان میں متعارف کرانے اور ممکنہ کاروباری شراکت داروں سے تعلقات استوار کرنے کے لیے وہ یہاں موجود ہیں۔
دوسری جانب، چینی مندوب نے اس نمائش کے حوالے سے کہا کہ پاکستان چینی کاروباری اداروں کے لیے ایک نہایت اہم مارکیٹ ہے، یہی وجہ ہے کہ ہم اس نمائش میں شرکت کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع ہیں اور وہ اس نمائش کے ذریعے ان مواقع کا فائدہ اٹھانے کے لیے پرعزم ہیں۔