اسلام آباد: وزیر داخلہ کا ڈپلومیٹک انکلیو میں پیڈل ٹینس کورٹ اور فٹنس ایرینا کا افتتاح
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے ڈپلومیٹک انکلیو میں پیڈل ٹینس کورٹ اور فٹنس ایرینا کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانی چوہدری سالک حسین، سینیٹر فیصل سلیم، چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا اور قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر بھی موجود تھے۔
افتتاح کے بعد وزیر داخلہ محسن نقوی نے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر، وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین اور چیئرمین سی ڈی اے کے ساتھ پیڈل ٹینس کھیلا اور افتتاحی سرگرمی میں حصہ لیا۔
محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ پیڈل ٹینس کورٹ سے ڈپلومیٹک کمیونٹی کو کھیل اور تفریح کی معیاری سہولت فراہم ہوگی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کھیلوں اور صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینے کو اپنی ترجیح سمجھتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ڈپلومیٹک انکلیو کی تزئین و آرائش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جو جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت ڈپلومیٹک کمیونٹی کو بہترین سہولتیں فراہم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔
محسن نقوی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اسلام آباد کو عالمی معیار کا دارالحکومت بنایا جائے گا اور یہاں مقیم ڈپلومیٹک کمیونٹی کا قیام خوشگوار اور محفوظ بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کھیلوں اور ثقافت کو لوگوں کو جوڑنے کا بہترین ذریعہ قرار دیا۔
وزیر داخلہ نے پاکستان کی مہمان نوازی اور خوش اخلاقی کو پاکستان کی پہچان قرار دیا۔ اس تقریب میں چیئرمین سی ڈی اے، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: محسن نقوی نے اسلام ا باد وزیر داخلہ وفاقی وزیر پیڈل ٹینس
پڑھیں:
خیبرپختونخوا پولیس کو دی گئیں بلٹ پروف گاڑیوں کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
خیبرپختونخوا پولیس کو دی گئیں بلٹ پروف گاڑیوں کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق پولیس کو بلٹ پروف گاڑیاں دینے کا فیصلہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں ہوا تھا۔ فیڈرل کانسٹیبلری اور پولیس حکام نے وزیر داخلہ کو صوبے میں افسران کو درپیش خطرات سے آگاہ کیا تھا۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ فیڈرل کانسٹیبلری اور پولیس نے وفاقی وزیر داخلہ سے بلٹ پروف گاڑیوں کا مطالبہ کیا تھا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بلٹ پروف گاڑیاں بلوچستان کو دینے کی درخواست کی تھی۔
ذرائع کے مطابق فیڈرل کانسٹیبلری کو جنوبی اضلاع کے لیے 10 بلٹ پروف گاڑیاں درکار ہیں، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے فیڈرل کانسٹیبلری اور پولیس کو گاڑیاں دینے کی یقین دہانی کرائی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کے پی پولیس کو 3 بلٹ پروف گاڑیاں جبکہ فیڈرل کانسٹیبلری کو 2 گاڑیاں ملنی تھیں، فیڈرل کانسٹیبلری کو 10 ماہ قبل بھی3 بلٹ پروف گاڑیاں مل چکی ہیں۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےچند روز قبل کے پی پولیس کو 3 بلٹ پروف گاڑیاں دی تھیں۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے پولیس کو دی گئیں بلٹ پروف گاڑیاں واپس کرنے کی ہدایت کردی تھی۔