ڈی جی آئی ایس پی آر کی جی سی یونیورسٹی میں خصوصی نشست، طلبہ کا پاک فوج کو خراج تحسین
اشاعت کی تاریخ: 27th, July 2025 GMT
لاہور(لیڈی رپورٹر)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے طلبا و طالبات کیساتھ خصوصی نشست میں بھارت کے آپریشن سندور کو خاک میں ملانے اور معرکہ حق(آپریشن بنیان مرصوص) کی زبردست فتح کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔انہوں نے نے خصوصی طور پر معرکہ حق کے دوران نوجوانوں کے جذبے، سوچ اور حب الوطنی سراہا۔ اس موقع پر طلبا و طالبات نے معاشرتی و قومی امور بالخصوص سیکورٹی کے تناظر میں کھل کر سوالات پوچھے۔ نشست کے اختتام پر جی سی یونیورسٹی لاہور کے طلبہ نے خصوصی طور پر ملی نغمے کے ذریعے پاک فوج کو شاندار خراجِ تحسین پیش کیا اور قومی اتحاد کی بہترین ترجمانی کی۔گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے طلبہ نے ڈی جی آئی ایس پی آرکے ساتھ نشست کو خوش آئند قرار دیا اور مستقبل میں بھی ایسی نشست کے اہتمام کی دلی خواہش کا اظہار کیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
دیر لوئر: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کالج لیکچرر جاں بحق
پشاور:دیر لوئر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بٹ خیلہ ڈگری کالج کے لیکچرر محمد عثمان جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دیر لوئر کے علاقے میاں بڑنگولہ دیگان میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں بٹ خیلہ ڈگری کالج کے لیکچرر محمد عثمان جاں بحق ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
دیر لوئر پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے تاہم تاحال قتل کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔