Islam Times:
2025-07-27@05:51:26 GMT

مفتی مدثر احمد قادری کا وادی کشمیر کی موجودہ صورتحال پر خصوصی انٹرویو

اشاعت کی تاریخ: 27th, July 2025 GMT

‍‍‍‍‍‍

اسلام ٹائمز کیساتھ اپنے خصوصی انٹرویو میں کاروان ختم نبوت جموں و کشمیر کے سربراہ کا کہنا تھا کہ متحدہ مجلس علماء کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ کشمیر کو فتنہ پرور عناصر سے پاک رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایک منصوبہ بند سازش کے تحت کشمیر بھر میں شراب اور منشیات کو عام کیا جارہا ہے۔ متعلقہ فائیلیںمفتی مدثر احمد قادری کا تعلق جموں و کشمیر کے ضلع شوپیاں سے ہے۔ مفتی مدثر قادری کاروان ختم نبوت جموں و کشمیر کے سربراہ ہیں۔ اسلام ٹائمز کے نمائندے نے مفتی مدثر احمد قادری سے ایک انٹرویو کا اہتمام کیا۔ جس دوران انہوں نے کہا کہ ملت کشمیر کو مختلف ذرائع سے تقسیم کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ مفتی مدثر قادری نے کہا کہ ملت کشمیر کو گوناگوں مشکلات درپیش ہیں، ایسے میں ہمیں جزوی و غیر مہم مسائل کو نہیں چھیڑنا چاہیئے بلکہ ہمیں ملت کشمیر متحد کرنے، ملت کے بنیادی و اہم ترین مسائل اور ساتھ ہی ساتھ منشیات و بے راہ روی سے پاک معاشرے کی تشکیل میں اپنی توانائی صرف کرنی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم فلسطین جیسے مسئلے کو بھول گئے اور تفرقہ و تضاد و فتوے بازی ہمیں یاد رہی۔ مفتی مدثر احمد قادری کا کہنا ہے کہ متحدہ مجلس علماء کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ کشمیر کو فتنہ پرور عناصر سے پاک رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایک منصوبہ بند سازش کے تحت کشمیر بھر میں شراب اور منشیات کو عام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی مختلف جیلوں میں قید کشمیری نوجوانوں کو فوری طور پر رہا کیا جانا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز نے ان سے خصوصی انٹرویو کیا ہے، جو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ) https://www.

youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مفتی مدثر احمد قادری انہوں نے کہا کہ اسلام ٹائمز کشمیر کو قادری کا

پڑھیں:

شام کی صورتحال پر فرانسوی صدر اور ابو محمد الجولانی کے درمیان رابطہ

امانوئل میکرون سے اپنی ایک ٹیلیفونک گفتگو میں شام پر قابض گروہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ بیرونی قوتوں، خاص طور پر اسرائیل کیجانب سے اس صورتحال سے ناجائز فائدہ اٹھانے یا شام کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی کوئی بھی کوشش قطعاً قبول نہیں ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ فرانس کے صدر "امانوئل میکرون" اور شام پر قابض گروہ کے سربراہ "احمد الشرع" المعروف "ابو محمد الجولانی" کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ جس میں شام کی تازہ ترین صورت حال، ملک میں استحکام اور مسائل کے سیاسی حل کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ علاقائی و بین الاقوامی مسائل بھی اس گفتگو کا حصہ رہے۔ اس موقع پر امانوئل میکرون نے کہا کہ پیرس، دمشق کی وحدت، خودمختاری اور سالمیت کے تحفظ کے لئے پُرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستحکم شام ایک علاقائی ضرورت اور انسانی ترجیح ہے۔ انہوں نے اسرائیل کی جانب سے حالیہ کشیدگی میں اضافے اور شام کی خودمختاری کی مسلسل خلاف ورزی کی سختی سے مذمت کی۔ امانوئل میکرون نے شام کی علاقائی وحدت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہتھیاروں کا کنٹرول صرف حکومت کے پاس ہونا چاہئے۔ انہوں نے بین الاقوامی عناصر سے مطالبہ کیا کہ وہ شام کے معاملات میں منفی مداخلت سے گریز کریں۔ فرانسوی صدر نے اس بات کا یقین دلایا کہ وہ شام کی تعمیر نو اور بہتری کے مرحلے میں مدد کے لیے تیار ہیں۔ جس میں تکنیکی اور انسانی امداد، نیز فرانسیسی پرائیویٹ سیکٹر کو بتدریج شام کی مارکیٹ میں واپس آنے کی ترغیب شامل ہے۔
دوسری جانب ابو محمد الجولانی کے نام سے شہرت پانے والے احمد الشرع نے شامی عوام کے تحفظ، خود مختاری اور استحکام کے حق میں فرانس کے متوازن و حمایتی موقف کو سراہا۔ انہوں نے حالیہ صوبہ سویداء کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہاں جو کچھ ہوا وہ غیرقانونی مسلح گروہوں کی قیادت میں امن و امان کی خرابی کا نتیجہ ہے، جو حکومت کے خلاف بغاوت کرتے ہیں اور طاقت کے ذریعے اثر و رسوخ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس صورت حال کو جاری رہنے کی اجازت نہیں دے گی۔ حکومت اس خطے میں امن کی بحالی، مجرموں کے ٹرائل اور سرکاری اداروں کو فعال بنانے کی ذمہ داری پوری طرح اٹھائے گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بیرونی قوتوں، خاص طور پر اسرائیل کی جانب سے اس صورتحال سے ناجائز فائدہ اٹھانے یا شام کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی کوئی بھی کوشش قطعاً قبول نہیں ہو گی۔ گفتگو کے اختتام پر دونوں فریقین نے اتفاق کیا کہ وہ باہمی رابطے جاری رکھیں گے۔ شام کی خودمختاری اور عوام کے مفادات کے پیش نظر انسانی، معاشی اور سیاسی مسائل کو حل کرنے کے لیے مشترکہ بات چیت کے راستے کھلے رکھیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • غزہ کی صورتحال پر مصر، ترکیہ اور فرانس کے درمیان مشاورت
  • عالمی برادری کشمیری اسیران کی رہائی، کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے کیلئے کردار ادا کرے، مقررین
  • شام کی صورتحال پر فرانسوی صدر اور ابو محمد الجولانی کے درمیان رابطہ
  • سیاحوں اور مقامی افراد کے ریسکیو کیلئے پاک فضائیہ کے C-130 طیارے کی خصوصی پرواز
  • ملک کے موجودہ حالات میں تمام اداروں کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، چوہدری پرویز الٰہی
  • پاک بحریہ کیلیے مقامی طور پر تیار کردہ پی این ایس ساہیوال گن بوٹ کی لانچنگ تقریب، وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی کی بطور مہمان خصوصی شرکت
  • نئی دلی، مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ
  • کشمیر پاکستان کی شہ رگ تھا، ہے اور رہے گا: ڈی جی آئی ایس پی آر
  • کشمیر پاکستان کی شہ رگ تھا، ہے اور رہےگا:  ڈی جی آئی ایس پی آر