کوئٹہ (ویب ڈیسک) صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں تیز ہواؤں اور گرد و غبار کے طوفان کے باعث ہوائی اڈے پر ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی،فلائی جناح کی کراچی سے آنے والی پرواز نے تین بار ناکام لینڈنگ کی کوششوں کے بعد چوتھی بار کامیابی سے لینڈنگ کی جسے حکام نے ’معجزانہ لینڈنگ‘ قرار دیا ہے۔
عرب خبررساں ادارے کے مطابق فلائی جناح کی پرواز کی پرواز صبح 11 بج کر 20 منٹ پر کراچی سے روانہ ہوئی اور اسے دوپہر 12 بجکر 40 منٹ پر کوئٹہ پہنچنا تھا تاہم پرواز 2 بج کر چھ منٹ پر کوئٹہ پہنچی۔فلائی جناح نے تاخیر کی وجہ نہیں بتائی تاہم کوئٹہ ایئرپورٹ اور سول ایوی ایشن کے ذرائع نے بتایا کہ ’مٹی کے طوفان اور تیز ہواؤں کے باعث طیارہ تقریباً ایک گھنٹہ فضا میں چکر لگاتا رہا۔ اس دوران پائلٹ نے تین مرتبہ لینڈنگ کی ناکام کوشش کی مگر ہر بار ہوا کی شدت کے باعث طیارے کو دوبارہ فضا میں بلند کرنا پڑا۔‘
پرواز کے ایک مسافر نے بتایا کہ لینڈنگ کی کوششوں کے دوران جہاز مسلسل جھٹکے کھا رہا تھا جس کی وجہ سے سب مسافروں میں بے چینی پھیل گئی۔ بالآخر چوتھی کوشش میں پرواز نے لینڈ کیا جس پر جہاز میں سوار مسافروں نے اطمینان کا اظہار کیا اور شکر ادا کیا۔
سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پرواز میں سوار تین مسافروں کی موشن سیکنیس کی وجہ سے حالت خراب ہوگئی تاہم لینڈنگ کے بعد ان کی حالت سنبھل گئی اور طبی امداد کی ضرورت نہیں پڑی۔
کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات نے لینڈنگ کو ’معجزانہ‘ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ شدید گرد آلود ہواؤں میں طیارہ چار بار لینڈنگ کی کوشش کرتا رہا اور ایندھن بھی کم ہو چکا تھا تاہم خوش قسمتی سے حادثے سے بچاؤ ممکن ہوا۔حمزہ شفقات نے کہا کہ ’انہیں بتایا گیا تھا کہ طیارے میں صرف 11 منٹ پرواز کا فیول باقی رہ گیا تھا۔ فلائی جناح کے جواب کا انتظار ہے۔‘

انہوں نے واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی مسافروں کے بے ہوش ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں، الحمدللہ تمام مسافر محفوظ ہیں۔
ڈاکٹر سہیل خان نامی صارف نے سوشل میڈیا پر اپنی طویل پوسٹ میں لکھا کہ ’جہاز کے اندر افراتفری کا عالم تھا، بچے رو رہے تھے، ضعیف مسافر قے کر رہے تھے، لوگ خوف سے سانس روک کر بیٹھے تھے۔ جیسے ہی طیارہ زمین پر آیا، پورے کیبن میں ایک اجتماعی اطمینان اور سکون کی لہر دوڑ گئی۔‘
’بعد میں ہمیں ایک ہولناک حقیقت کا علم ہوا کہ لینڈنگ کے وقت طیارے کے پاس صرف 11 منٹ کا ایندھن باقی تھا۔‘

انہوں نے کہا کہ ’یہ صرف ایک خطرناک لمحہ نہیں تھا، یہ ایک مکمل سانحہ ہونے کے دہانے پر تھا۔ سینکڑوں خاندان اپنے پیاروں کو کھو سکتے تھے۔ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کو اس واقعے کی مکمل اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کرنی چاہییں۔‘
مزیدپڑھیں:قطری امیر کی اہلیہ کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملنے کی ویڈیو عرب میڈیا پر وائرل

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: لینڈنگ کی کوشش فلائی جناح

پڑھیں:

یم کیو ایم پاکستان اور وفاقی وزراء کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان اور وفاقی وزراء کے درمیان گورنر ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے وفاقی حکومت کے سامنے کیپٹیو پاور پلانٹ کے ٹیرف بڑھانے، اسے صنعتوں سے الگ کرنے کی تجویز پر تحفظات کا اظہار کیا۔ ایم کیو ایم رہنماؤں نے وفاقی وزراء سے فیصلوں پر اعتماد میں نہ لینے پر ناراضی کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے وفد کا کہنا ہے کہ حکومت اہم فیصلوں میں اتحادیوں کو اعتماد میں لے کر فیصلے کرے۔ کیپٹیو پاور پلانٹ کو ختم یا الگ کرنے سے صنعتی پیداوار، روزگار اور برآمدات میں کمی آئے گی۔

ایم کیو ایم اور وفاقی وزراء کی ملاقات کی اندرونی کہانی

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد اور وفاقی وزراء...

وفاقی وزراء کا کہنا تھا کہ کیپٹیو پاور پلانٹ سے متعلق فیصلہ 2021 کی کابینہ میں ہوا تھا۔

ایم کیوایم وفد کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے تو زرعی آمدنی پر بھی ٹیکس لگانے کا کہا ہے، آپ نے زرعی آمدنی پر ٹیکس کا معاملہ صوبوں کو دیکر جان چھڑائی۔ صوبے کبھی بھی جاگیر داروں اور وڈیروں پر ٹیکس نہیں لگائیں گے۔ امید ہے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ کم کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق متحدہ رہنما کا کہنا تھا کہ امید ہے زرعی آمدنی پر ٹیکس بڑھایا اور انہیں ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا۔ تاہم کراچی کے مسائل الگ ہیں، تاجروں کے تحفظات ہیں، ایم کیوایم کو کراچی کے تاجروں اور عوام کو جواب دینا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ اچھی بات ہے وفاقی حکومت بجٹ سے قبل مشاورت کر رہی ہے، بجٹ میں کراچی حیدرآباد پیکج کی رقم میں اضافہ کیا جائے۔ سرکلر ریلوے، کے فور، انفرااسٹرکچر کی بحالی کے لیے بجٹ میں وفاقی حکومت خصوصی توجہ دے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان نے باسمتی چاول اپنے نام رجسٹر کرانے کی بھارتی کوشش بھی ناکام بنا دی
  • یم کیو ایم پاکستان اور وفاقی وزراء کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
  • کوئٹہ، فلائی جناح کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا
  • شدید طوفان میں معجزانہ لینڈنگ، کوئٹہ میں فلائی جناح کا طیارہ حادثے سے بچ گیا
  • بھارت کا ’ارتھ آبزرویشن سیٹلائٹ‘ کو خلا میں داخل کرنے کا مشن ناکام
  • پاکستانی ایئر ڈیفنس تباہ کرنیکی بھارتی کوشش ناکام رہی، اسلام آباد نے منہ توڑ جواب دیا
  • رافیل طیارے کی تباہی نے بھارت کا “آپریشن سندور” ناکام بنا دیا: جرمن میڈیا
  • ایئر ڈیفنس تباہ کرنیکی بھارتی کوشش ناکام رہی، پاکستان نے منہ توڑ جواب دیا
  • الفا براوو چارلی میں گُل شیر” کا کردار کیسے ملا؟ کرنل (ر) قاسم شاہ نے بتادیا