بالی وڈ کی خوبرو اور ورسٹائل اداکارہ دیا مرزا نے اپنے کیرئیر کے حوالے سے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شروع میں وہ اور لارادتہ ایک چھوٹے سے اپارٹمنٹ میں رہتے تھے، ان کے بینک اکاؤنٹس میں بہت کم پیسے تھے اور انہوں نے بہت سی مشکلات کا سامنا کیا جبکہ پریانکا چوپڑا کو ان کے والدین کی حمایت حاصل تھی۔

دیا مرزا نے بتایا کہ لارا دتہ جو پہلے ہی ماڈلنگ کر رہی تھیں انہوں نے دیا مرزا کو اپنے چھوٹے سے رہائشی کمرے میں خوش دلی سے جگہ دی۔ دیا نے بتایا کہ وہ مس یونیورسل کے لیے لارا دتہ کا سامان پیک کرنے میں ان کی مدد کیا کرتی تھیں اور یہی لمحہ ان کے سفر کا اہم موڑ ثابت ہوا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by DeKoder (@dekoderdigital)

دیا مرزا نے پریانکا چوپڑا کے شاندار کیریئر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے کیریئر میں تقریباً فوراً کامیاب ہو گئی تھیں کیونکہ انہوں نے شروع سے ہی شاندار کارکردگی دکھائی تھی لیکن بعد میں انہیں چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا اور ان کے مسائل میں اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: ’آپ کمال ہو‘، بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن نے ماورا حسین کی تعریف کیوں کی؟

بالی ووڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ پریانکا چوپڑا کی صلاحیتوں اور محنت سے متاثر تھیں اور سوچتی تھیں کہ اگر ان کے پاس پریانکا کے اداکاری کے ہنر کا آدھا بھی ہوتا تو وہ کہاں تک پہنچ سکتی تھیں۔

دیا مرزا نے اپنی جدوجہد کے حوالے سے بتایا کہ وہ اور لارا دتہ نوڈلز کھا کر گزارا کرتے تھے کیونکہ ان کے پاس کچھ اور کھانے کے پیسے نہیں ہوتے تھے اور ماڈلنگ سے جو پیسے کماتے تھے وہ رقم بچاتے تھے، انہوں نے بتایا کہ وہ والدین سے کوئی رقم نہیں لیتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بالی ووڈ کیوں چھوڑا اور ہالی ووڈ کا تجربہ کیسا رہا؟

اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ کبھی کبھار ان کی بچت ختم ہو جاتی تھی اور بلز بڑھ جاتے تھے، لیکن وہ پھر بھی شاندار ایونٹس میں مہنگی گاؤنز پہن کر شریک ہوتیں، اور گھر واپس آ کر صرف نوڈلز کھاتی تھیں جو ان کی واحد خوراک ہوتی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بالی ووڈ پریانکا چوپڑا دیا مرزا لارا دتہ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بالی ووڈ پریانکا چوپڑا دیا مرزا لارا دتہ پریانکا چوپڑا دیا مرزا نے لارا دتہ انہوں نے بالی ووڈ بتایا کہ

پڑھیں:

سکندر رضا کی کمٹمنٹ کے چرچے، عماد وسیم نے پیسے کا معاملہ قرار دے دیا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم نے کرکٹر سکندر رضا کی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ٹیم لاہور قلندرز سے کمٹمنٹ کو پیسے سے جوڑا دیا۔

پاکستانی نژاد زمبابوین کرکٹر سکندر رضا کی پی ایس ایل 10 کے فائنل میں لاہور قلندرز کی ٹیم میں غیر متوقع واپسی اور وِننگ شاٹ کھیلنے کے حوالے سے دنیا بھر میں ان کی کمٹمنٹ کے چرچے ہو رہے ہیں۔

جہاں سکندر رضا کو کرکٹ شائقین کی جانب سے بے حد پزیرائی مل رہی ہے وہیں اس معاملے پر عماد وسیم نے بھی اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے شو میں راولپنڈی ایکسپریس، شعیب اختر کے ساتھ بطور تجزیہ کار شرکت کرنے والے عماد وسیم سے پوچھا گیا کہ سکندر رضا کو ایک لفظ میں بیان کریں؟

اس کے جواب میں عماد وسیم نے کہا کہ جیسا شعیب اختر نے کہا پیسہ آپ کے لیے کچھ بھی کر سکتا ہے، میرا بھی سکندر رضا کی کمٹمنٹ پر یہی ردِ عمل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ کو معاوضہ مل رہا ہے تو آپ جائیں گے، میں بھی بہت سفر کرتا رہا ہوں، کبھی کبھی ایک میچ ختم ہوتا ہے اور اگلے دن آپ کسی دوسرے ملک میں دوسرا میچ کھیل رہے ہوتے ہیں، میں نے 24 گھنٹے تک سفر کیا اور براہِ راست بھی میچ میں گیا ہوں، پیسہ آپ سے مختلف چیزیں کروا سکتا ہے۔

عماد وسیم کا کہنا تھا کہ سکندر رضا بہترین کھلاڑی ہیں، وہ گزشتہ چند سال سے دنیا بھر میں مسلسل کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، سکندر نے اپنی ٹیم کے لیے آئی ایل ٹی 20 کا فائنل بھی جیتا تھا، وہ ایک شاندار انسان اور ٹیم کے اچھے کھلاڑی ہیں۔

یاد رہے کہ دو روز قبل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پی ایس ایل 10 کے فائنل کے لیے کرکٹر سکندر رضا ٹاس ہونے سے محض چند منٹ قبل ہی لاہور پہنچے تھے۔

سکندر رضا نے ناٹنگھم میں انگلینڈ کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ میں زمبابوے کی نمائندگی کرنے کے لیے لاہور قلندرز کی ٹیم سے چھٹی لی جس کی وجہ سے ان کی پی ایس ایل فائنل میں شرکت غیر یقینی تھی۔

سکندر رضا نے ٹاس سے دس منٹ قبل لاہور قلندرز کے اسکواڈ میں دوبارہ شمولیت اختیار کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

Post Views: 5

متعلقہ مضامین

  • ملک میں پیسے والا آدمی ڈائریکٹ ٹیکس دینے کو تیار نہیں
  • پشاور: محبت میں گرفتار دو لڑکیاں نوجوان کے گھر پہنچ گئیں، دونوں سے نکاح کر کے نیا ریکارڈ قائم
  • اداکارہ فضا علی کو بیٹی کو بالی ووڈ فلم دکھانے پر تنقید کا سامنا
  • نور پور تھل، معروف ٹک ٹاکر غیرت کے نام پر قتل، قاتل کزن گرفتار
  • شاہوں کے فیصلے ایسے ہی ہوتے ہیں!
  • یہ دہشت گرد کون ہوتے ہیں؟
  • کے الیکٹرک کی من مانی، طویل لوڈشیڈنگ کا عذاب، سروس آدھی، پیسے پورے
  • ڈپریشن سے جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
  • سکندر رضا کی کمٹمنٹ کے چرچے، عماد وسیم نے پیسے کا معاملہ قرار دے دیا
  • خلا اور سیاروں کی بو کیسی ہوتی ہے؟