بھارت کے معروف اداکار آپریشن سے قبل ہی جان کی بازی ہارگئے
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
ممبئی(شوبز ڈیسک)ملیالم فلم انڈسٹری کے اداکار وشنو پرساد جگر کے علاج کے دوران زندگی کی بازی ہار گئے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ملیالم فلم اور ٹی وی انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکار وشنو پرساد کوچی، کیرالہ میں ایک نجی اسپتال میں انتقال کر گئے۔ وہ کافی عرصے سے جگر کے مرض میں مبتلا تھے گزشتہ روز علاج کے دوران ان کی حالت بگڑ گئی تھی ان کا جگر ٹرانسپلانٹ ہونا تھا، لیکن علاج سے قبل ہی انہوں نے دم توڑ دیا۔
اداکار کشور ساتیا نے انسٹاگرام پر وشنو پرساد کی موت کی تصدیق کی اور کہا کہ وہ کافی عرصے سے بیماری سے لڑ رہے تھے۔ انہوں نے اداکار کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ فنکاروں کی جانب سے اداکار کی موت پر افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔
یاد رہے کہ وشنو پرساد کے جگر کے ٹرانسپلانٹ کے لیے ان کی بیٹی نے ڈونر بننے کی پیشکش کی تھی، لیکن تقریباً 30 لاکھ روپے کے اخراجات پورے نہ ہو سکے جس کے بعد اداکاروں کی ایک تنظیم نے مالی مدد کے لیے فنڈ ریزنگ مہم بھی شروع کی تھی۔
وشنو پرساد کی معروف فلموں میں کاسی اور کائیئتھم دوراتھ شامل ہیں، جبکہ وہ متعدد ٹی وی ڈراموں میں بھی مقبول رہ چکے تھے۔
مزیدپڑھیں:کیا ٹھنڈا پانی پینا وزن میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے؟
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
بھارت سے واپس آنیوالے مریض بچوں کے علاج کے انتظامات مکمل
اسلام آباد:بھارت سے واپس آئے دل کے عارضے میں مبتلا بچوں کے علاج کے انتظامات مکمل کرلیے گئے، وفاقی وزیر صحت کی ہدایت پر بیمار بچوں کا علاج ممکن بنایا گیا۔
ترجمان وزارت صحت کے مطابق وزیر صحت مصطفیٰ کمال کی ہدایت پر بھارت سے واپس آئے بچوں کے علاج کے انتظامات مکمل ہو گئے اور حکومتِ پاکستان بچوں کے علاج کا مکمل خرچ اٹھائے گی۔
مزید پڑھیں: وفاقی وزیر صحت کا سامانِ شفا، فاؤنڈیشن کا دورہ
بھارت نے پاکستان سے گئے اس خاندان کاویزہ کینسل ہونے کے بعد انہیں واپس بھیج دیا تھا،ان بچوں کی سرجری ہونا ابھی باقی تھی لیکن علاج مکمل نہ ہو سکا۔
ڈی جی ہیلتھ نے آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں علاج کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔