اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستانی اداکار علی رحمٰن خان نے کہا ہے کہ اگر کوئی رشتہ ختم ہو جائے تو معاشرہ ہمیشہ مرد کو ہی قصوروار ٹھہراتا ہے، چاہے وہ قصوروار نہ بھی ہو۔

معروف اداکار نے حال ہی میں گوہر رشید کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے زندگی، خاندان، رشتوں اور معاشرتی توقعات سے متعلق کئی موضوعات پر کھل کر بات کی۔

ایک سوال کے جواب میں علی رحمٰن خان نے کہا کہ اُن کی والدہ اُن کی بہترین دوست ہیں، تاہم وہ اپنے والد کی شخصیت سے بہت متاثر تھے اور ہمیشہ اُن سے شاباش حاصل کرنے کی کوشش کرتے تھے۔

ان کے مطابق ماں اولاد کی تربیت کرتی ہے، جبکہ باپ یہ سکھاتا ہے کہ دوسروں سے کیسے برتاؤ کرنا ہے۔

اداکار نے مزید بتایا کہ اُن کے والد نے انہیں کبھی اداکاری سے نہیں روکا، البتہ یہ ضرور کہا کہ اداکاری کے ساتھ نوکری بھی جاری رکھو۔

انہوں نے موجودہ والدین اور ماضی کے والدین کے رویّے کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ آج کے والدین اپنی اولاد کے دوست بن گئے ہیں، وہ اپنی محبت کا اظہار کھل کر کرتے ہیں جبکہ ہمارے وقت میں والدین، خاص طور پر باپ، بچوں کے ساتھ سختی سے پیش آتے تھے۔

علی رحمٰن خان نے معاشرے میں مردوں کے جذبات سے متعلق رویّے پر بھی بات کی، ان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ مردوں سے یہی توقع کی جاتی ہے کہ وہ اپنی پریشانیاں چھپائیں اور اگر کوئی مرد اپنی تکلیف کا اظہار کرے تو لوگ اُسے طنز کا نشانہ بناتے ہیں کہ تمہیں کیا مسئلہ ہے، تم تو ٹھیک لگ رہے ہو۔

پروگرام کے دوران علی رحمٰن نے انکشاف کیا کہ ماضی میں رشتوں کے ٹوٹنے نے ان کی ذہنی صحت کو بری طرح متاثر کیا۔

اداکار کے مطابق یہ صرف رومانوی رشتے نہیں تھے، دیگر قریبی رشتے بھی شامل تھے، میں ہر رشتے میں دل سے شامل ہوتا تھا اور 100 فیصد دیتا تھا، لیکن جب رشتہ ختم ہوتا تو مجھے بہت دکھ ہوتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی کوئی رشتہ ٹوٹتا، الزام مجھے ہی دیا جاتا، حالانکہ میں غلط بھی نہیں ہوتا تھا، یہی چیزیں میری ذہنی حالت پر اثر انداز ہوئیں۔

اداکار علی رحمٰن خان کا شمار پاکستان کے مقبول فنکاروں میں ہوتا ہے، انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز اقوام متحدہ میں ملازمت سے کیا، بعد ازاں نوکری چھوڑ کر فل ٹائم اداکاری کی طرف رخ کیا، انہیں ڈراما سیریلز دیار دل اور گرو سے شہرت ملی۔
مزیدپڑھیں:بشام میں 4 بیٹے 90 سالہ بزرگ والد کیلیے دلہن لے آئے

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: علی رحم ن خان انہوں نے کہا کہ

پڑھیں:

 دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی،صدر مملکت

اسلام آباد (آئی این پی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا میں 3 مختلف کارروائیوں کے دوران 9 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

 ایوانِ صدرکے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے انٹیلی جنس پر مبنی کارروائیوں کے دوران 9 دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کا بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کامیاب کارروائیاں کرنا خوش آئند ہے۔

گلگت حادثے میں جاں بحق ہونیوالے 4 دوستوں کی لاشیں گجرات پہنچا دی گئیں

صدر مملکت نے کہا کہ دہشت گرد عناصر کے خاتمے اور ملکی دفاع کیلئے ہمارا عزم غیر متزلزل رہے گا۔صدر مملکت نے دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کا بھی اظہار کیا ۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  •  دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی،صدر مملکت
  • دہشتگرد ہندوستان کے پیروکار ہیں، یہ قوم اور فوج ہمیشہ سے ایک تھی اور ایک رہے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
  • صبا فیصل نے اداکاروں کو ریٹنگ دے دی
  • دہشت گردوں کا کوئی نظریہ نہیں ہوتا
  • مکول دیو 54 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
  • تباہی ہمیشہ اپنے ہاتھوں ہوتی ہے!
  • خاموش خطرہ ،ہائی کولیسٹرول کی بڑی علامات اور وجوہات سامنے آگئیں‌
  • بھارت دس مئی کی شکست فاش کو ہمیشہ یاد رکھے گا، وزیراعظم
  • سینیٹ ڈاکخانہ بن چکا ہے، بل آتے ہیں فوراًپاس ہو جاتے ہیں،شبلی فراز