سیف علی خان کا بیٹا ابراہیم بچپن ہی سے کس اداکارہ کو دیکھنے کے مواقع ڈھونڈتا تھا؟
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے مشہور اداکار سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان کا کہنا ہے کے دیپیکا پڈوکون ان کا پہلا کرش تھیں۔
سیف علی خان اور امریتا سنگھ کے بیٹے ابراہیم علی خان نے حال ہی میں بھارتی میڈیا سے گفتگو کی، جس میں انہوں نے اپنے بچپن اور والدین کے ساتھ تعلقات پر بات کی۔
انہوں نے اپنے بچپن کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ تقریباً 7 یا 8سال کے تھے جب انہیں پہلی بار یہ سمجھ آیا کہ ان کے والدین مشہور ہیں۔ اس وقت ان کے والد سیف علی خان برطانیہ میں دیپیکا پڈوکون کے ساتھ امتیاز علی کی فلم ’لو آج کل‘ کی شوٹنگ کر رہے تھے۔ اسی دوران ابراہیم کو اپنے والدین کی شہرت کا اندازہ ہوا۔
ابراہیم نے کہا کہ دیپیکا پڈوکون ان کی سب سے پہلی کرش تھیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ جب وہ بچے تھے تو دیپیکا سے بہت متاثر تھے اور موقع تلاش کرتے رہتے تھے کہ انہیں فلم کے سیٹ پر دیکھ سکیں۔
انہوں نے کہا کہ ’میں سوچتا تھا، واؤ یہ دیپیکا پڈوکون ہیں۔ وہ میری پہلی کرش تھی۔ میں بہت چھوٹا تھا اور ان کا دیوانہ تھا۔ میں کہتا، مجھے دیپیکا کو دیکھنا ہے۔ اور تب ہی مجھے احساس ہوا کہ میرے والد واقعی بڑے ایکٹر ہیں۔ دیپیکا پڈوکون ان کے ساتھ فلم کر رہی ہیں‘۔
ابراہیم نے بتایا کہ ان کے والد ہمیشہ شہرت کے بارے میں کھلے دل سے بات کرتے تھے، جب کہ ان کی ماں امریتا سنگھ نے ہمیشہ زیادہ زمینی رویہ اپنایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’میری ماں ہمیشہ مجھے ایسے محسوس کرواتی تھیں جیسے وہ بس ایک پیاری، شہری پنجابی ماں ہوں۔ میری ماں پنجابی ماں ہیں۔ تو میں بھی کافی حد تک پنجابی ہوں۔ یا شاید نہیں۔ مجھے نہیں معلوم۔ جو بھی ہوں، میں پاگل ہوں۔ وہ میری ماں کی وجہ سے ہے۔ انہوں نے دو پاگل بچوں کی پرورش کی ہے۔ میں اور میری بہن، سارا علی خان۔ وہ بھی کافی پاگل ہے۔ ایسا نہیں ہے کہ ہم دکھاوا کرتے ہیں، ہم واقعی پاگل ہیں‘۔
ابراہیم علی خان نے بالی وڈ میں اپنا ڈیبیو فلم ’نادانیاں‘ سے کیا۔ فلم میں ان کو اداکاری پر کافی تنقید کا سامنا ہے۔
مزیدپڑھیں: دھونی نے شیخ رشید کی تعریف کیوں کی؟
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: دیپیکا پڈوکون سیف علی خان انہوں نے کہا کہ
پڑھیں:
جب شادی قسمت میں لکھی ہوگی ہوجائے گی: صبا قمر
اداکارہ صبا قمر کا کہنا ہے کہ ان کی شادی جب قسمت میں لکھی ہوگی اور جس کے ساتھ ہونی ہوگی ہو جائے گی۔ حال ہی میں ایک پوٖڈکاسٹ کے دوران اداکارہ صبا قمر سے میزبان نے سوال کیا کہ جو بھی اداکارہ عثمان مختار کیساتھ کام کرتی ہیں ان کی شادی ہوجاتی ہے اور یہ بات کافی مشہور ہے آپ کا اس بارے میں کیا خیال ہے۔ اس سوال کے جواب میں 41 سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب ان کی شادی قسمت میں لکھی ہوگی اور جس کیساتھ لکھی ہوگی ہو جائے گی۔ صبا قمر کا کہنا تھا کہ ابھی تو وہ آن اسکرین رومانس سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔ محبت کے بارے میں بات کرتے ہوئے صبا قمر کا کہنا تھا کہ وہ اتنی مصروف ہوتی ہیں کہ ان کی 8 گھنٹے کی نیند بھی مشکل سے پوری ہوتی ہے ایسے میں وہ محبت کیلئے وقت کیسے نکالیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اس بات پر یقین رکھتی ہیں کہ شادی محبت اور بچے یہ سب قسمت میں لکھے ہوتے ہیں اس لئے نہ وقت سے پہلے مل سکتے ہیں نہ ہی وقت کے بعد، جس وقت جو چیز لکھی ہوگی تب ہی ملے گی چاہیں آپ جتنا زور لگا لیں۔