مشہور فلم ’کے جی ایف‘ کے اداکار چل بسے
اشاعت کی تاریخ: 26th, August 2025 GMT
جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار اور آرٹ ڈائریکٹر دنیش منگلورو انتقال کر گئے۔
55 سالہ اداکار اور آرٹ ڈائریکٹر دنیش منگلورو فلم کی شوٹنگ کے دوران اسٹروک کے باعث فالج میں مبتلا ہوگئے تھے جس کے بعد وہ کئی دن بستر پر رہے تاہم گزشتہ روز وہ برین ہیمرج سے چل بسے۔
فلم انڈسٹری کے ساتھی فنکاروں کی جانب سے ان کے انتقال پر دکھ کر اظہار کیا جارہا ہے۔ دنیش نے مشہور فلم ’کے جی ایف‘ سمیت کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جبکہ وہ شانتی نواسا جیسی بڑی فلموں کے آرٹ ڈائریکٹر بھی تھے۔
سوشل میڈیا پر مداحوں کا کہنا ہے کہ جب سے فلم کنترا کی شوٹنگ شروع ہوئی ہے ایک کے بعد اس فلم سے جڑے 4 لوگوں کی مختلف وجوہات کے باعث موت ہوچکی ہے جو تشویشناک بات ہے۔
اس سے قبل اس فلم کے ایک جونیئر آرٹسٹ کی دریا میں ڈوبنے کی وجہ سے موت ہوگئی تھی جبکہ دیگر 2 لوگوں کو فلم سیٹ پر ہی ہارٹ اٹیک ہوا تھا۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
آیوشمان کھرانہ نے اپنی سپر ہٹ فلم کیلئے کتنا معاوضہ لیا تھا؟ جان کر دنگ رہ جائیں گے
بالی ووڈ کے اداکار آیوشمان کھرانہ نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے صرف ایک روپیہ معاوضے پر اپنی سپر ہٹ فلم ’اندھا دھن‘ کی تھی۔
آیوشمان کھرانہ نے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ ان کی فلم ’اندھا دھن‘ کی کامیابی کے بعد خاص طور پر چین میں اس کی غیر معمولی پذیرائی کے باعث انہیں بعد میں فلم کے منافع سے حصہ ملا۔
یاد رہے کہ ان دنوں فلمی دنیا میں اداکاروں کے بڑھتے ہوئے معاوضوں اور بھاری بجٹ پر بحث جاری ہے، جہاں کئی فلم ساز اس بات پر تشویش ظاہر کر چکے ہیں کہ بعض اوقات اداکاروں کی فیس فلم کے کل بجٹ کا 60 سے 70 فیصد تک کھا جاتی ہے۔
تاہم آیوشمان کھرانہ خود کو اس دوڑ سے الگ قرار دیتے ہیں آیوشمان کے مطابق وہ ہمیشہ پروڈیوسر دوست اداکار رہے ہیں، ’میرے لیے سرسوتی، لکشمی سے پہلے آتی ہے۔ میرا مقصد ہمیشہ فلم کی کامیابی ہوتا ہے، اگر فلم اچھا بزنس کرے تو اداکار کو زیادہ ملنا چاہیے‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنی فیس میں اضافے کے معاملات اپنی مینجمنٹ پر چھوڑ دیتے ہیں۔ اداکار کا کہنا تھا جی ’میں ایک فنکارانہ ذہن رکھنے والا پنجابی ہوں، حساب کتاب کی باتیں مجھے کم سمجھ آتی ہیں‘۔